سنتوں کی تعلیمات سے منور ہوا بالاپور؛ سنتوں بھرا اجتماع عقیدت و احترام کے ساتھ اختتام پذیر؛ تلاوتِ قرآنِ پاک، نعتِ رسولِ مقبول ﷺ اور اسلامی بیانات سے درگاہ شریف کا ماحول روحانی کیفیت میں ڈھل گیا؛ بیرونِ شہر سے تشریف لائے علماء و حفاظ نے اپنے علمی و تقریری فن کا مظاہرہ کیا

بالاپور: (ذاکراحمد) : شہنشاہِ برار حضرت شاہ شرف الدین ابدال سرکار رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس شریف کے بابرکت موقع پر دعوتِ اسلامی انڈیا کے زیرِ اہتمام اور ڈی ایس ایس بی گروپ بالاپور کے تعاون سے منعقدہ سنتوں بھرا اجتماع بروز بدھ، 25 نومبر کو عقیدت و احترام کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
حضرت شاہ شرف الدین ابدال سرکارؒ کے درگاہ شریف کے احاطے میں منعقدہ اس روحانی اجتماع میں تلاوتِ قرآنِ پاک، نعتِ رسولِ مقبول ﷺ اور سنتوں کے مطابق اسلامی بیانات پیش کیے گئے۔ اجتماع کے دوران دینی تعلیمات، سنتِ نبوی ﷺ پر عمل اور نیک زندگی گزارنے کی ترغیب دی گئی۔
اس اجتماع میں بیرونِ شہر سے تشریف لائے علماء، حفاظ اور اہلِ علم نے اپنے علمی و تقریری فن کا مؤثر مظاہرہ کیا۔ ان کے بیانات میں اسلامی تعلیمات، اخلاق، عبادت اور سنتوں کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ حاضرین نے دینی رہنمائی سے استفادہ حاصل کیا۔
حضرت شاہ شرف الدین ابدال سرکارؒ کے سالانہ عرس شریف کے موقع پر منعقدہ اس روحانی اجتماع میں عاشقانِ اولیاء اور اہلِ شہر نے شرکت کرکے محفل سے فیض حاصل کیا۔ تلاوتِ قرآن، نعتِ پاک اور اسلامی بیانات کے باعث درگاہ شریف کا ماحول روحانی کیفیت سے معمور رہا۔
دعوتِ اسلامی انڈیا اور ڈی ایس ایس بی گروپ بالاپور کے اس دینی اجتماع میں سنتوں پر عمل، دینی تعلیمات کو عام کرنے اور نیکیوں کی راہ اختیار کرنے کا پیغام دیا گیا۔ اسی روحانی پیغام کے ساتھ سنتوں بھرا اجتماع اختتام پذیر ہوا۔




