مہاراشٹر

عید الاضحیٰ کی رونق؛ بالاپور کی نئی عیدگاہ میں صبح 7:15 بجے ادا ہوگی نماز؛بھائی چارہ، امن اور قربانی کے جذبے کے ساتھ منایا جائے گا عید کا مقدس تہوار

zakir ahmed shaikh kawish e jameel reporter balapurبالاپور: (بذریعہ ذاکر احمد) :27 مئی مقدس تہوار عید الاضحیٰ کے موقع پر پورے شہرِ بالاپور میں خوشی، جوش و خروش اور روحانی فضا دیکھنے کو مل رہی ہے۔ گھروں، مسجدوں اور گلی محلوں میں عید کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں بالاپور کے تمام شہریوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ عید الاضحیٰ کی نماز مقامی نئی عیدگاہ میں صبح 7:15 بجے ادا کی جائے گی۔
یہ نئی عیدگاہ کھامگاؤں روڈ، شیگاؤں پلسی چوفلّی، بالاپور میں واقع ہے، جہاں ہزاروں کی تعداد میں نمازی جمع ہوکر امن، بھائی چارے اور انسانیت کے لیے دعائیں کریں گے۔ عید کے موقع پر بچوں میں خاص جوش و خروش پایا جا رہا ہے، جبکہ بزرگوں اور نوجوانوں میں بھی دینی جذبہ اور خوشی کا ماحول قائم ہے۔
عید کمیٹی اور ذمہ داران کی جانب سے تمام حضرات سے مؤدبانہ گزارش کی گئی ہے کہ وہ وقت سے پہلے عیدگاہ پہنچنے کی کوشش کریں تاکہ نماز کا پروگرام نظم و ضبط کے ساتھ مکمل ہو سکے۔ ساتھ ہی صفائی اور بہتر انتظام برقرار رکھنے کی بھی خصوصی اپیل کی گئی ہے۔ نمازیوں سے اپنی جائے نماز ساتھ لانے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔
عید الاضحیٰ قربانی، ایثار اور انسانیت کا درس دینے والا عظیم تہوار مانا جاتا ہے۔ یہ مبارک دن لوگوں کے دلوں میں محبت، بھائی چارے اور سماجی اتحاد کو مزید مضبوط بناتا ہے۔ بالاپور میں بھی اس پُرمسرت موقع پر لوگ ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے خوشیاں بانٹیں گے۔
آخر میں اللہ تعالیٰ سے دعا کی گئی کہ وہ تمام مسلمانوں کی عبادتوں، قربانیوں اور دعاؤں کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور پوری دنیا میں امن، سکون اور خوشحالی قائم رکھے۔ آمین۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!