مہاراشٹر

اورنگ آباد: لاج میں درندگی کی انتہا: غلط کمرے میں داخل ہوتے ہی شادی شدہ خاتون کی اجتماعی عصمت دری؛ 105 کے بجائے 205 نمبرکمرہ بنا قیامت، تین نوجوانوں نے خاتون کوبنایا نشانہ؛ ریلوے اسٹیشن کے قریب ہوٹل میں شرمناک واقعہ، تین ملزمان گرفتار

اورنگ آباد: (کاوش جمیل نیوز) :ریلوے اسٹیشن علاقے میں واقع ایک ہوٹل میں پیش آئے ایک سنسنی خیز واقعے میں 30 سالہ شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا الزام سامنے آیا ہے۔ اس معاملے میں ویدانت نگر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور تکنیکی تفتیش کے بعد پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون کو رقم کی ضرورت تھی، جس پر اس نے بھوکردن کے رہائشی اپنے ایک جان پہچان کے دوست سے پیسے مانگے۔ دوست نے بدھ کے روز اسے ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک ہوٹل میں بلایا۔ دونوں نے کمرہ نمبر 105 بک کیا اور وہاں شراب نوشی کے ساتھ کھانا کھایا۔ رات تقریباً 11 بجے متاثرہ خاتون فون پر بات کرتے ہوئے کمرے سے باہر نکلی۔ واپس آتے وقت وہ غلطی سے 105 کے بجائے 205 نمبر کمرے کا دروازہ کھٹکھٹا بیٹھی۔ اس کمرے میں تین نوجوان شراب پی رہے تھے۔ الزام ہے کہ تینوں نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خاتون کو زبردستی اندر کھینچ لیا، اسے جبراً بیئر پلائی اور باری باری اس کے ساتھ زیادتی کی۔
پولیس کے مطابق، علی الصبح تقریباً تین سے چار بجے کے درمیان متاثرہ خاتون کسی طرح ملزمان کے چنگل سے نکل کر باہر بھاگنے میں کامیاب ہوئی۔ وہ چیختی چلاتی ویدانت نگر پولیس اسٹیشن پہنچی اور اپنے ساتھ پیش آئے پورے واقعے کی اطلاع دی۔
ویدانت نگر پولیس اسٹیشن کی انسپکٹر پروینا یادو نے بتایا کہ متاثرہ خاتون چھترپتی سمبھاجی نگر میں رہتی ہے اور ایک نجی اسپتال میں کام کرتی ہے، جبکہ اس کا شوہر ایک نجی کمپنی میں ملازم ہے۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے ہوٹل میں کمرہ بکنگ کے وقت استعمال کیے گئے موبائل نمبروں کی بنیاد پر تفتیش شروع کی، تاہم ملزمان نے اپنے موبائل بند کر رکھے تھے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج اور تکنیکی شواہد کی مدد سے پولیس نے تینوں کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کے نام یہ ہیں:
گھنشیام بھاؤلال راٹھوڑ (عمر 27)
رشیکیش تلشیرام چوہان (عمر 25)
دونوں ساکن: نیو شانتی نکیتن کالونی، جواہر نگر
کِرن لکشمن راٹھوڑ (عمر 25)، ساکن: بھانوداس نگر
پولیس کے مطابق تینوں ملزمان غیر شادی شدہ ہیں۔ گھنشیام اور کرن نجی ملازمت کرتے ہیں، جبکہ رشیکیش زیرِ تعلیم ہے اور نجی کام کرتا ہے۔ پولیس اس معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!