مہاراشٹر

بالاپور میں عظیم الشان دینی اجتماع کی تیاریوں کا آغاز، انتظامی میٹنگ آج 13 مئی کو ؛ حضرت مولانا حذیفہ صاحب وستانوی اور شاہی امامِ پنجاب حضرت مولانا عثمان صاحب لدھیانوی 18 مئی کو بالاپورتشریف لائیں گے

zakir ahmed shaikh kawish e jameel reporter balapurبالاپور : (بذریعہ ذاکر احمد) :سرزمینِ بالاپور کے لیے یہ خوشی، سعادت اور مسرت کا موقع ہے کہ ملک کی معروف و ممتاز دینی شخصیات حضرت مولانا حذیفہ صاحب وستانوی اور شاہی امامِ پنجاب حضرت مولانا عثمان صاحب لدھیانوی 18 مئی 2026 بروز پیر کو بالاپور تشریف لا رہے ہیں۔ ان کی آمد کے پیشِ نظر شہر میں دینی و سماجی حلقوں میں زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔
اس عظیم الشان پروگرام کی تیاریوں اور انتظامات کو بہتر و منظم بنانے کے لیے 13 مئی بروز بدھ بعد نمازِ عشاء مرکز شاہی چوک، بالاپور میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد رکھا گیا ہے، جس میں انتظامیہ، خدمت کے شعبہ سے وابستہ افراد اور مختلف سماجی و دینی تنظیموں کے ذمہ داران شرکت کریں گے۔
مجلس العلماء بالاپور کی جانب سے شہر کے تمام گروپس، نوجوانوں، سماجی کارکنان اور دینی جذبہ رکھنے والے افراد سے پُرزور اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس میٹنگ میں ضرور شرکت فرما کر اس مبارک پروگرام کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور تعاون پیش کریں۔
الداعی : مجلس العلماء بالاپور

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!