شبِ برات کے موقع پر مکتب ایوب گولڈن سٹی، جالنہ میں تعلیمی مظاہرہ کا شاندار انعقاد

جالنہ: شبِ براءت کے بابرکت موقع پر مکتب ایوب گولڈن سٹی، جالنہ میں بروز منگل 3 فروری 2026 بعد نمازِ عشاء ایک پُر وقار تعلیمی مظاہرہ منعقد ہوا، جس میں مکتب کے طلبہ و طالبات نے قرآنِ کریم کی قرأت، نعت شریف، دینی سوال و جواب اور بنیادی اسلامی تعلیمات پر مبنی مظاہرے پیش کرکے حاضرین سے خوب داد حاصل کی۔
اس تعلیمی مظاہرہ کا مقصد بچوں میں دینی شعور بیدار کرنا، ان کی تعلیمی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور والدین و سرپرستوں کو مکتب کی تعلیمی سرگرمیوں سے آگاہ کرنا تھا۔ پروگرام کے دوران مسجد کے مصلیان اور بچوں کے سرپرستوں کی بڑی تعداد موجود رہی، جنہوں نے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نمایاں کارکردگی دکھانے والے بچوں کو انعامات اور تحائف سے نوازا۔
پروگرام کی نظامت کے فرائض مکتب ہذا کے ناظم مولانا اعجاز سراجی صاحب نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیے اور مکتب کی تعلیمی خدمات پر روشنی ڈالی۔ جلسہ کو کامیاب بنانے میں مولانا اعجاز سراجی، حافظ عرفان ہریری اور مولانا شعیب ندوی کا اہم اور مؤثر رول رہا۔
آخر میں مولانا اعجاز سراجی صاحب نے شبِ براءت کی فضیلت، بچوں کی دینی تربیت اور مکتب کی اہمیت پر مؤثر بیان فرمایا، جس کے بعد اجتماعی دعا پر اس بابرکت تعلیمی پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔ اس پروگرام کی تفصیلات مولانا شعیب ندوی نے پریس نوٹ کے ذریعے جاری کیں۔



