مہاراشٹر

اکولہ ضلع کے بالاپورمیں دل دہلا دینے والا حادثہ! 24 سالہ محمد دانش رضا کی زندگی خطرے میں، فوری مالی مدد کی اپیل!

بالاپور: (بذریعہ ذاکر احمد) :بالاپور شہر ایک نہایت افسوسناک اور دل کو جھنجھوڑ دینے والے حادثے کا گواہ بنا، جہاں مورخہ 30 جنوری 2026، شام 5:30 بجے بالاپور ہائی وے پل پر، عرب بھائی کے ڈھابے کے سامنے ایک المناک سڑک حادثے میں 24 سالہ نوجوان محمد دانش رضا شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ حادثہ اتنا بھیانک تھا کہ محمد دانش رضا کو فوراً تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ فی الوقت وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت انتہائی نازک ہے اور آج انہیں آئیکون اسپتال میں دماغ کا نہایت حساس آپریشن ہونا ہے۔
*اب تک علاج پر تقریباً 3 لاکھ روپے خرچ ہو چکے ہیں، جس کے باعث خاندان کی معاشی حالت مکمل طور پر بکھر چکی ہے۔ آئندہ علاج، آپریشن اور آئی سی یو کے اخراجات نہایت زیادہ ہیں، جن کا بوجھ اکیلا خاندان اٹھانے سے قاصر ہے۔ محمد دانش رضا ایک سادہ، شریف اور محنتی نوجوان ہیں، جو اپنے گھر کے لیے امید کا سہارا تھے۔ آج وہی نوجوان اسپتال کے بستر پر بے بس پڑا ہے، اور اس کی زندگی ہم سب کی انسانی ہمدردی کی منتظر ہے۔
اہلِ خیر حضرات سے پُرزور اپیل!balapur zakir ahmed
بالاپور، ضلع اکولہ اور پورے مہاراشٹر کے صاحبِ حیثیت افراد، تاجر برادری، سماجی تنظیموں اور درد مند دل رکھنے والے بھائیوں سے عاجزانہ گزارش ہے کہ اس نازک گھڑی میں محمد دانش رضا کے علاج کے لیے دل کھول کر مالی تعاون کریں۔ آپ کی چھوٹی سی مدد بھی کسی کی زندگی بچا سکتی ہے۔ آج اگر ہم نے ہاتھ تھام لیا تو کل ایک گھر اجڑنے سے بچ جائے گا۔ یہ صرف ایک خاندان کا مسئلہ نہیں، بلکہ انسانیت کا امتحان ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ محمد دانش رضا کو جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائے، اور مدد کرنے والوں کے مال و جان میں برکت عطا کرے۔ آمین۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!