مہاراشٹر

بالاپورمیں تاریخی انقلابی اقدام 18 مئی بروز پیر بعد نماز مغرب مدرسہ و اسکول کا سنگِ بنیاد رکھا جائے گا، ملک بھر کے علمائے کرام اور معروف اسلامی شخصیات کی شرکت متوقع

zakir ahmed shaikh kawish e jameel reporter balapurبالاپور : (ذاکر احمد) :شہر میں آئندہ 18 مئی 2026، بروز پیر ایک عظیم الشان دینی و تعلیمی پروگرام کا انعقاد عمل میں آنے جا رہا ہے، جس کو لیکر مسلم سماج میں بے حد جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ یہ بابرکت پروگرام کوہِ نور پارک، سینٹرل بینک کے پیچھے میدان میں شام 5 بجے سے رات 10 بجے تک منعقد ہوگا۔
اس موقع پر “جامعہ فیض وستانوی” اور “وستانوی پبلک اسکول، بالاپور” کا سنگِ بنیاد مہمانِ خادم الخیر والامہ حضرت مولانا حذیفہ صاحب وستانوی اور شاہی امام پنجاب حضرت مولانا عثمان صاحب لدھیانوی دامت برکاتہم کی موجودگی میں رکھا جائے گا۔ بعد نمازِ عصر سنگِ بنیاد کی رسم ادا کی جائے گی۔
اسی طرح نمازِ مغرب کے بعد ملک کے مختلف گوشوں سے تشریف لانے والے علمائے کرام اور دینی دانشوران کے بصیرت افروز بیانات ہوں گے۔ منتظمین کی جانب سے اہلِ اسلام سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے تاکہ لوگ دینِ اسلام کی روشنی، علم و ہدایت اور اصلاحِ معاشرہ کے پیغام سے اپنے قلوب کو منور کر سکیں۔
اس بابرکت اجتماع میں متعدد معروف اسلامی شخصیات اور جید علماء اپنی شرکت سے محفل کی رونق بڑھائیں گے، جن میں بطورِ خاص مولانا ڈاکٹر الیاس بیمات، مولانا مفتی محمد روشن شاہ قاسمی، سید محمود علی مظاہری، مولانا انیس الرحمٰن رحمانی، مولانا عبدالجبار صاحب، مولانا سید سلیم احمد ندوی، مولانا فیروز قاسمی، مولانا محمد انیس اشرفی، قاری سید ساجد صاحب، مولانا محمد افضل محبتی، قاری شاداب صاحب، مولانا صفدر حجاب، مولانا محمد یوسف حسینی، مولانا عبد الواحد، مولانا افتخار اشرفی، مولانا عظیم الدین ندوی، مولانا مفتی عمیر قاسمی، مولانا عنایت اللہ خان، حافظ زبیر صاحب سمیت کثیر تعداد میں علمائے کرام شامل ہیں۔
پروگرام کے منتظم و ڈائریکٹر مولانا محمد اقبال اشاعتی نے فرمایا کہ یہ تقریب محض سنگِ بنیاد کی رسم نہیں بلکہ تعلیم، دین اور اصلاحِ معاشرہ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والی نسلوں کو بہتر عصری و دینی تعلیم اور اسلامی رہنمائی فراہم کرنے کے عظیم مقصد کے تحت ان اداروں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔
خواتین کے لیے پردے کا خصوصی انتظام بھی کیا گیا ہے۔ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے مقامی سماجی کارکنان، علمائے کرام اور مسلم نوجوانان سرگرمی کے ساتھ تیاریوں میں مصروف ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!