مہاراشٹر

دسویں جماعت کے حالیہ امتحانی نتائج میں مرزا صفی بیگ اور عریشہ عنبرین نے نمایاں کامیابی حاصل کی

اکولہ: دسویں جماعت کے حالیہ امتحانی نتائج میں مرزا صفی بیگ مرزا قمرالزماں بیگ اور عریشہ عنبرین صادق اللّٰہ خان نے نمایاں کامیابی حاصل کرکے اپنے خاندان اور تعلیمی ادارے کا سر فخر سے بلند کردیا۔ دونوں طلبہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعلیٰ نمبرات حاصل کیے، جس پر اساتذہ اور والدین نے خوشی کا اظہار کیا۔
مرزا صفی بیگ جو امراوتی کے گولڈن کڈز ہائی اسکول کا طالب علم ہے جو اپنی محنت، نظم و ضبط اور مسلسل جدوجہد کی بدولت نمایاں 88 فیصد نمبرات حاصل کرنے میں کامیاب رہا،
جبکہ عریشہ عنبرین جو بارسی ٹا کلی کے بابا صاحب دھابیکر ہائی اسکول کی طالب علم ہے اور 87.88 فیصد نمبرات حاصل کر شاندار نتائج کے ذریعے اپنی قابلیت اور صلاحیتوں کو ثابت کیا ۔۔تعلیمی حلقوں کے مطابق دونوں طلبہ دیگر طلبہ کے لیے ایک بہترین مثال ہیں۔
اس موقع پر اہل خانہ، دوستوں اور رشتہ داروں نے دونوں کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے دعا کی۔ اساتذہ نے کہا کہ اگر اسی جذبے اور محنت کے ساتھ تعلیم جاری رکھی گئی تو مستقبل میں یہ طلبہ مزید بڑی کامیابیاں حاصل کریں گے۔انشاء اللّٰہ
واضح رہے کہ یہ دونوں طالب علم ۔۔کارنجہ (لاڈ) شہر کی سیاسی، تعلیمی اور سماجی شخصیت سیّد نصیر الدین خطیب کے بھانجا اور بھانجی ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!