مہاراشٹر

تاریخی کچھی مسجداکولہ کا تکنیکی انقلاب “کچھی مسجد اذان ایپ “کا اجراء ؛ اب اذان موبائل پر بھی

اکولہ: (بذریعہ شیخ لقمان) :اکولہ شہر کی معروف 135 سال پرانی تاریخی کچھی مسجد نے مذہب اور ٹیکنالوجی کی ایک شاندار مثال قائم کرتے ہوئے “کچھی مسجد اذان ایپ” کا باضابطہ اجراء کر دیا۔ اس جدید موبائل ایپ کے ذریعے دنیا کے کسی بھی کونے میں موجود افراد مسجد اکولہ سے براہِ راست اذان سن سکیں گے۔ سپریم کورٹ کے ہدایت نامے کے مطابق قدم مذہبی مقامات پر آواز کی حد بندی سے متعلق سپریم کورٹ کی ہدایات کے تحت، کچھی مسجد ٹرسٹ نے ماحولیاتی اور سماجی ہم آہنگی کا خیال رکھتے ہوئے لاوڈ اسپیکر کے استعمال کو محدود کیا ہے۔ مگر نمازیوں کی سہولت کے لیے یہ شاندار فیصلہ لیا گیا کہ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اذان کی آواز ہر مومن تک پہنچائی جائے – یہی مقصد لے کر یہ ایپ تیار کی گئی ہے۔ کچھی مسجد ودربھ کی پہلی مسجد ہے جس نے ہاشم سیٹھ چیریٹیبل ٹرسٹ کے تعاون سے اپنی چھت پر سولر انرجی سسٹم نصب کیا۔ اب اسی جدت کی اگلی کڑی کے طور پر یہ موبائل ایپ پیش کیا گیا. مہمانِ خصوصی رُکن اسیمبلی جناب ساجد خان پٹھان موجود تھے.
ایپ کی نمایاں خصوصیات:
پانچوں وقت کی اذان براہِ راست مسجد سے
دنیا کے کسی بھی مقام سے قبلہ رخ معلوم کرنے کی سہولت
رمضان، جمعہ اور دیگر مذہبی تقریبات کی بروقت اطلاع
مسجد سے رابطے کی سہولت
سادہ اور جدید انٹرفیس
اعلانات و تقریبات کی نوٹیفکیشن
ایپ گوگل پلے اسٹور پر مفت دستیاب ہے۔ آج ہی ڈاؤن لوڈ کریں اور ہر اذان کے ساتھ نماز کی تیاری کریں۔
ایپ کے اجرا کی تقریب آج اکولہ میں منعقد ہوئی۔ Huda’s Technologies, Pune کے ڈائریکٹر ساد اللہ اور سینئر پروجیکٹ مینیجر بشیر قاضی نے ایپ کی کارکردگی کی تفصیل پیش کی۔ Huda’s Technologies گزشتہ 14 سال سے موبائل ایپس، ویب ڈویلپمنٹ اور کسٹم سافٹ ویئر میں ایک معروف آئی ٹی کمپنی ہے.جاوید زکریا، صدر – کچھی مسجد ٹرسٹ،متولی اعجاز سوریہ، نائب متولی حاجی یاسین بچّاو،ٹرسٹ اراکین: حاجی فاروق بھورانی، حاجی حنیف ملک، حاجی امتیاز گنود والا،ایڈووکیٹ محمد پرویز ڈوکڑیا قانونی سلہکار،کچھی میمن جماعت کے سیکریٹری سلیم غازی،جوائنٹ سیکریٹری: واحد موسانی،سابق سیکریٹری: شفی سوریہ،مرکزی اہل سنت جماعت کے صدر: حاجی مدام بھائی،ہاشم سیٹھ چیریٹیبل ٹرسٹ کے صدر: حاجی یاسین کپادیا موجود تھے.اور تنویر احمد خان، جاوید خان، شہباز خان، سابق کارپوریٹر محمد عرفان، رضوان خان، گڈو پٹھان، عرفان قسمانی، سفیان ڈوکڑیا، آفاق سوریہ، طیّب گوٹے والے کے علاوہ کثیر تعداد میں ساکنان موجود تھے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!