مہاراشٹر

جماعت اسلامی مہاراشٹر و ممبئی میٹرو کے دعوت افطار میں صحافیوں کی شرکت

ممبئی : (بذریعہ نہال صغیر) :جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر و ممبئی میٹرو نیز شعبہ رابطہ عامہ و میڈیا سیل کی جانب سے صحافیوں کیلئے ۱۹ ؍ رمضان المبارک کو ایک دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا ۔ جماعت اسلامی ہند دہائیوں سے ایسی افطار پارٹیوں کا اہتمام کرتی آرہی ہے جس کا مقصد سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینا اور مسلمانوں اور اسلام کے تعلق سے پھیلی غلط فہمیوں jamat islami mumbai iftar party 02کا ازالہ کرنا بھی ہے ۔
اس موقع پر جماعت اسلامی مہاراشٹر کے حلقہ سکریٹری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان سے یہ جاننے کی کوشش کی کہ حالیہ اسرائیل امریکہ کی ایران پر جارحیت کے تعلق سے کچھ لوگ شیعہ سنی اختلاف کو ہوا دینے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ گفتگو اس بات پر ہونی چاہئے کہ اسرائیل امریکہ کا ایران پر حملہ کھلی جارحیت اور دہشت گردی ہے ۔ صحافیوں کا کہنا تھا کہ وہ بہت ہی چھوٹا گروہ ہے جو شیعہ سنی اختلاف کو ہوا دے رہا ہے مگر انہیں اپنی بات منوانے کا کوئی پلیٹ فارم نہیں مل رہا ہے۔ یہ اچھی بات ہے کہ منفی سوچ رکھنے والوں کو امت نے مسترد کردیا ہے ۔ اس کے برعکس سبھی مسالک سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں سمیت دنیا کے دیگر انصاف پسند افراد بھی امریکہ و اسرائیل کی اس جارحیت کیخلاف ہیں اور اس کا انہوں نے برملا اظہار بھی کیا ہے ۔صحافیوں نے ملکی خارجہ پالیسی میں ہوئی تبدیلی پر فکرمندی کا اظہار بھی کیا ۔ صحافیوں کی رائے میں موجودہ خارجہ پالیسی ملک کی آزادی اور اس کی سالمیت کیلئے خطرہ نیز عالمی برادری میں اس کے وقار کو متاثر کرنے والا ہے ۔
دعوت افطار میں اردو ،ہندی ، مراٹھی اور انگریزی کے صحافیوں نے شرکت کی اور انہوں نے ایک خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں روزہ افطار کیا ۔ صحافیوں نے امید جتائی کہ اس طرح کی افطار پارٹی سے مثبت سوچ کو فروغ ملتا ہے اور سماج و معاشرے میں منفی فکر کے افراد کو پیر پھیلانے کا موقع نہیں مل پاتا ، اس لئے اس طرح کی محفل کا اہتمام کیا جانا چاہئے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!