مہاراشٹر

جلگاؤں: بجلی کے ہائی وولٹیج تارنے چھین لی تین جانیں: جلگاؤں میں باپ،بیٹی کا ہوا انتقال، بھانجی شدید زخمی

جلگاؤں: (کاوش جمیل نیوز) :ماسٹر کالونی علاقے میں جمعہ کی صبح دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا۔ گھر میں دھلے ہوئے کپڑے سکھانے کے لیے 9 سالہ ماریہ فاطمہ (عمر 9 سال) چھت پر گئی تھی۔ اسی دوران گھر کے پاس سے گزرنے والی ہائی وولٹیج بجلی کی تار سے اسے شدید جھٹکا لگا۔ بچی کا کرنٹ لگتے دیکھ کر اس کی بڑی بہن عالیہ (عمر 12 سال) اسے بچانے دوڑی، لیکن اسے بھی کرنٹ لگا۔
اسی لمحے بچیوں کو بچانے کے لیے ان کے ماموں مولانا صابر خان نَوّاز خان (عمر 38 سال) آگے بڑھے، مگر ہائی وولٹیج کی زد میں آکر وہ بھی شدید جھٹکے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ اس دردناک واقعے میں مولانا صابر خان اور ان کی 12 سالہ بیٹی عالیہ کا انتقال ہوگیا، جبکہ بھانجی ماریہ سخت زخمی حالت میں قریبی سارا اسپتال میں داخل ہے۔ حالات تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ مولانا صابر خان کا کمسن بیٹا خوش قسمتی سے محفوظ رہا۔ واقعے کے بعد علاقے میں غم و غصے کی فضا ہے۔ مقامی شہریوں نے مہا ویترن کمپنی کے لاپرواہ انتظام پر سخت ناراضگی ظاہر کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!