اکولہ: شیبان احمد خان نے گولڈ میڈل حاصل کیا؛ مہاراشٹر اسٹیٹ باکسنگ چیمپئن شپ 2026 انڈر 13

اکولہ: (ڈاکٹر ذاکرنعمانی) : جلگاؤں باکسنگ اسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام 11 جون تا 15 جون 2026 منعقد ہونے والی مہاراشٹر اسٹیٹ باکسنگ چیمپئن شپ میں اکولہ کے ہونہار کھلاڑی شیبان احمد خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈر 13 سال، 32 تا 34 کلوگرام وزن گروپ میں طلائی تمغہ (گولڈ میڈل) حاصل کرکے اپنے ضلع کا نام روشن کیا۔شیبان احمد خان، اُردوُ ٹیچرس سنگھٹنا کے علاقائی کارگزار صدر اور شکشک آگھاڑی اکولہ ضلع کے نائب صدر فیاض احمد خان کے فرزند ہیں۔ ان کی اس نمایاں کامیابی پر کھیل اور تعلیمی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔اس کامیابی کا سہرا ضلع کے کھیل افسر ستیش چندر بھٹ، کوچ سید سعد سر، گجانن سر اور مجیب سر کے سر جاتا ہے، جنہوں نے اپنی محنت، لگن اور بہترین رہنمائی کے ذریعے شیبان احمد خان کی صلاحیتوں کو نکھارا اور انہیں اس مقام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔شیبان احمد خان کی اس کامیابی پر اساتذہ، کھیل سے وابستہ شخصیات اور عوامی حلقوں نے انہیں اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر مزید کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔




