مہاراشٹر

بالاپور: روحانی سفر سے واپسی؛ 50 زائرین عمرہ کا قافلہ AN-NASRAH HAJ ,UMRA TOURS کی زیر نگرانی بخیر وعافیت اپنی سرزمین بالاپور ضلع اکولہ مہاراشٹر پہنچا؛ کئی مفتیانِ کرام بھی قافلے میں شامل رہے

zakir ahmed shaikh kawish e jameel reporter balapurبالاپور: (بذریعہ ذاکر احمد شیخ) :مقدس سرزمین مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی زیارت اور عمرہ کی سعادت حاصل کر کے تقریباً 50 زائرین پر مشتمل قافلہ الحمدللہ بخیر و عافیت بالاپور واپس پہنچ گیا۔ یہ قافلہ AN-NUSRAH Haj Umrah Tours، بالاپور کے زیرِ اہتمام 30 مارچ کو عمرہ کی نیت سے روانہ ہوا تھا اور اپنا روحانی سفر مکمل کرنے کے بعد 19 اپریل کی رات تقریباً 9 بجے بالاپور پہنچا۔
موصولہ معلومات کے مطابق تمام زائرین پہلے جدہ ایئرپورٹ پہنچے، جہاں سے انہیں مکہ مکرمہ لے جایا گیا۔ وہاں انہوں نے نہایت عقیدت اور اخلاص کے ساتھ عمرہ ادا کیا اور ملک و ملت سمیت پوری امتِ مسلمہ کے امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
اس پورے سفر کا انتظام مفتی مشیر احمد قاسمی کی نگرانی میں کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اللہ کے فضل و کرم سے زائرین کا سفر نہایت آرام دہ اور منظم رہا اور ہر مرحلے پر ان کی بہترین رہنمائی کی گئی۔ اس عمرہ کےقافلے کی ایک خاص بات یہ بھی رہی کہ اس میں چار تا پانچ مفتیانِ کرام بھی شریک تھے، جن کی موجودگی نے اس روحانی سفر کی برکت اور فضا کو مزید بڑھا دیا۔ بالخصوص بالاپورکے مفتی حضرت محمد حنیف صاحب قاسمی کی شرکت قافلے کے لیے بڑی سعادت رہی۔ ان کی رہنمائی میں زائرین نے عبادات کے طریقے بہتر طور پر سمجھے اور اس روحانی سفر سے بھرپور فائدہ حاصل کیا۔
عمرہ سے واپسی پر مقامی لوگوں نے زائرین کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کی سلامتی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ ان کی اس عبادت کو قبول فرمائے۔ قابلِ ذکر ہے کہ AN-NUSRAH Haj Umrah Tours کا دفتر مولوی صاحب پورہ، خانقاہِ نقشبندیہ کے قریب، بالاپور (ضلع اکولا) میں واقع ہے۔ یہ ادارہ گزشتہ کئی برسوں سے حاجیوں اور عمرہ کے زائرین کو قابلِ اعتماد اور معیاری خدمات فراہم کر رہا ہے۔
[ مفتی محمد حنیف قاسمی ]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!