اکولہ: مرکزی معلم اہلیتی امتحان (CTET) میں کامیابی پرراجوقریشی کا اعزاز

اکولہ: (ڈاکٹرذاکر نعمانی) فروری 2026 میں منعقدہ سی ٹی ای ٹی (CTET) امتحان میں ضلع پریشد اردو اعلیٰ ابتدائی مدرسہ پنجر تعلقہ بارسی ٹاکلی کے ہونہار اور قابل استاد راجو قریشی نے دونوں پیپروں میں نمایاں کامیابی حاصل کر کے تعلقے کا نام روشن کیا۔ اس شاندار کامیابی پر اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ ضلع اکولہ کے زیرِ اہتمام حال ہی میں پت سنستھا ہال، اکولہ میں ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر تنظیم کے قومی معتمد ساجد نثار کے ہاتھوں اطہر پرویز، شفیق راہی، سیف الدین، محمد عابد، قاضی رضوان، سید شاہد پرویز، صدام حسین چودھری، ریاض عبدالکریم قریشی اور شارق علی میر صاحب کے علاوہ دیگر افراد کی موجودگی میں راجو قریشی کو شال اور گلدستہ پیش کر کے ان کا پرتپاک اعزاز کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ کامیابی محنت، لگن اور مستقل مزاجی کا نتیجہ ہے اور دیگر اساتذہ کے لیے ایک بہترین مثال اور مشعل راہ ہے۔تقریب کے اختتام پر راجو قریشی کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔آخر میں راجو قریشی نے موجود اساتذہ کو یہ پیغام دیا "اگر ہم ایمانداری اور دیانتداری سے تدریسی خدمات انجام دیں اور اپنے وقت کا صحیح استعمال کریں تو اس امتحان میں کامیابی حاصل کرنا کوئی مشکل نہیں”




