مہاراشٹر

نذیر فتحپوری بزرگ مگر جدید لب و لہجے کے ادیب اور شاعر؛ شعری مجموعہ ” غزل سفر” کی رسم اجراء اور تہنیتی تقریب

پونے: (محمد مسلم کبیر) : تقریباً 118 کتب کے مصنف،جدید لب و لہجے کے بزرگ، استاذ شاعر، نذیر فتحپوری(پونے) کے شعری مجموعہ” غزل سفر” کی رسم اجراء سولاپور کے ڈاکٹر شفیع چوبدار، ہفتہ روزہ “قاصد” کے مدیر اعلیٰ محمد ایوب نلا مندو اور معروف صحافی محمد مسلم کبیر کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ سنجیے پارک پونے میں ہوئے ایک خصوصی تقریب میں بزرگ مصنف و شاعر نذیر فتحپوری کو حال ہی میں مہاراشٹر اسٹیٹ اُردو ساہتیہ اکادمی کی جانب سے اُردو ادب کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازے جانے پر شال اور گلپوشی کی گئی۔اس وقت قاصد کے مدیر اعلیٰ محمد ایوب نلا مندو نے کہا کہ،نذیر فتحپوری اپنے آپ میں ایک یونیورسٹی ہیں۔آپ کے اُردو ادبی خدمات کئی طلباء مستفید ہو رہے ہیں۔ڈاکٹر شفیع چوبدار نے کہا کہ نذیر فتحپوری اُردو ادب،تاریخ اور بچوں کے ادب کے علاوہ شاعری میں بھی اپنا اعلیٰ ترین مقام و مرتبہ رکھتے ہیں۔بیک وقت ادب کے تمام شعبوں میں کام کرنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں ۔ معروف صحافی محمد مسلم کبیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نذیر فتحپوری نے پیرانہ سالی کے باوجود اُردو ادب کی پیہم خدمت کو اپنا مشغلہ بنا کر نوجوانوں کے سامنے مثال رکھی ہے۔اور کہا کہ آج بھی نذیر فتحپوری صاحب کو اپنی 119 ویں نئی تصنیف کی پروف ریڈنگ میں مصروف دیکھ کر تعجب ہوا۔
اسی نشست میں سولاپور سے شائع ہونے والے ہندی ہفتہ روزہ قاصد کے 52ویں خصوصی شمارے کی نذیر فتحپوری صاحب کے ہاتھوں تقسیم عمل میں آئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!