مہاراشٹر

سیرت ﷺ پروگرام 19 کے متعلق امیر خادمین امت کااقرا جونیر کالج دیولگھاٹ میں خطاب

بلڈھانہ: (بذریعہ شیخ متین) :خادمین امت کی جانب سے مسلم طلبہ و نوجوانوں کے لیے مسلسل 19 ویں سال سیرت پروگرام 19 کا انعقاد امسال عمل پزیر ہے۔ جس کا مقصد سیرتﷺ سے آگئی شعور بیداری اور دینی و ملی ذمہ داریوں کا احساس دلانے کے ساتھ ہی مختلف صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔ اسی سے متعلق ضلع بلڈھانہ کے شہر دیولگھاٹ میں اقرأ پبلک اسکول اینڈ جونئیر کالج میں خادمین امت کے صدر عابد خان سر کا خطاب منعقد کیا گیا ۔ امیر خادمین امت نے طلبہ کو بڑی عرق ریزی اور تڑپ کے ساتھ سیرت ﷺ پروگرام ١٩ کی غرض و غایت اور اہمیت سمجھائی۔ نیز پروگرام میں شامل مختلف کوئز ، مقابلوں اور ایوینٹ کی معلومات فراہم کی ۔ اقرأ فنکشن ہال میں آئے ہوئے مہمانان ، عابد خان سر امیر خادمین امت ، قاضی رئیس سر کارگزار صدر (ڈسٹرکٹ آرگنائزر بلڈھانہ)، برادر محمد اسماعیل ، بلڈھانہ ڈسٹرکٹ آرگنائزرز عرفان اللہ خان سر، منور سر ، شیخ متین سر کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔ اس تقریب کے صدر اقرأ انسٹیٹیوٹ کے بانی و صدر شیخ احمد سر تھے ۔ اس تقریب میں اقرأ انسٹیٹیوٹ کے سیکریٹری جمیل خان صاحب ، پرنسپل آصف سر ، جملہ اسٹاف اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی ۔ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے کر انسٹیٹیوٹ کے عملے نے بھرپور تعاون کیا۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض شیخ متین سر نے انجام دیے ۔ طلبہ کے عزائم اور سیرت ﷺ پروگرام ١٩ میں شرکت کے ارادے کے ساتھ پروگرام اختتام کو پہنچا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!