مضامین

کوئی ملتا ہی نہیں تیری طرح تیرا بدل

ایک مثالی معلمہ، قابل، اہل، ممتاز، اور جانے کیا کیا لغت کے الفاظ کم پڑ جائیں، لیکن ہماری زندگی کا المیہ یہ ہے کہ ہم سب ایک دن اس دارالفانی سے کوچ کر جائیں گے۔ نام کے آگے ایک لفظ کا اضافہ ہوگا، وہ ہے مرحوم / مرحومہ۔ حقیقت یہی ہے۔
ہم کتنا پڑھیں یہ کوئی یاد کرے نہ کرے، یہ ضرور یاد کرے گا کہ ہم نے کتنے لوگوں کو پڑھا دیا، کتنے لوگوں کو راہِ راست پر گام زن کیا۔ محبت بانٹیے، محبت کام آئے گی۔
ایسی ہی باتوں کا مجموعہ تھیں مرحومہ خان وحیدہ ہارون۔
اللہ سبحانہ و تعالیٰ مرحومہ کی خدمات کو قبول فرمائے اور مرحومہ کی کروٹ کروٹ مغفرت فرمائے۔
آمین۔
یہ رزقِ عشق فراہم بہم کیا جائے
ہماری آنکھ پہ رحم و کرم کیا جائے
وہ اتنا ڈھیر حسیں تھا کہ ہم پہ واجب ہے
تمام عمر بچھڑنے کا غم کیا جائے
( فارغُ التحصیل ) محمد التمش خان ،واشم)
مراٹھواڑہ کالج آف ایجوکیشن، اورنگ آباد۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!