مہاراشٹر

حلقہ خواتین جماعت اسلامی ہند اکولہ اور جی آئی او یونٹ اکولہ کی جانب سے کامیاب جلسہ سیرت النبی کا انعقاد

اکولہ : (سیداسرارحسین) :ماہ ربیع الاوّل میں صفہ مورل ایجوکیشن مہاراشٹرا نے جماعت اسلامی ہند مہاراشٹرا کے زیر اہتمام پورے مہاراشٹرا میں سیرت النبی مسابقات کا انعقاد کیا جس میں کئی مقابلے ریاست کی سطح پر منعقد کئے گئے اور کئی مقابلے مقامات کی یونٹس پر منعقد کئے گئے ۔ اس موقع پر جماعت اسلامی ہند آکولہ کے زیر اہتمام جماعت کی ذیلی تنظیم جی آئی او یونٹ اکولہ نے بھی تحریری کوئز مقابلے اور تقریری مقابلہ کا انعقاد کیا جس میں 23 اسکولوں سے کم وبیش 550 طالبات نے حصہ لیا ۔ یہ مقابلے 21 ستمبر کو رہبر ہائی اسکول اینڈ جوئنر کالج اکولہ میں منعقد ہوئے ۔
آج 12 اکتوبر بروز اتوار اکولہ کے معروف کھیڑکر ہال رام داس پیٹھ میں عظیم الشان جلسہ سیرت النبی میں ان مسابقات کے انعامات تقسیم کیے گئے ۔ اس عظیم الشان جلسہ سیرت النبی میں بحیثیت مہمان خصوصی محترمہ نفیسہ عتیق صاحبہ ( سیکریٹری شعبہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی ہند مہاراشٹرا ودربھ ریجن ) کے ساتھ ساتھ محترمہ ایمن شاداب صاحبہ ( ممبر آل انڈیا فیڈریشن آف جی آئی او) نے شرکت کی ۔ مہمانان نے اپنے اظہار خیال میں طالبات و خواتین کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کی تلقین کی ۔ آخر میں تمام انعامی یافتگان کو ٹرافی ، سرٹیفکیٹ ، کیش اماونٹ دیا گیا نیز تمام ہی 23 اسکولوں کو ان کے طالبات کے سرٹیفکیٹ ، میڈلس اور اسکولوں کو شعبہ تعلیم جماعت اسلامی ہند آکولہ کی جانب سے تحفہ دیا گیا ۔ اس عظیم الشان جلسہ سیرت النبی میں کم و بیش آٹھ سو خواتین و طالبات نے شرکت کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!