احمد نگر کے رکن اسمبلی سنگرام جگتاپ معاملہ: 21 نومبر کی سماعت مکمل، اگلی تاریخ 12 دسمبر مقرر

اکولہ: (کاوش جمیل نیوز) :رکن اسمبلی سنگرام ارون جگتاپ کے مبینہ اشتعال انگیز بیان کے خلاف درج کیے گئے فوجداری مقدمے میں 21 نومبر کو اہم سماعت عمل میں آئی۔ اس دوران شکایت گزار اور سماجی کارکن جاوید ذکریا کا بیان عدالت میں قلم بند کیا گیا۔
یہ مقدمہ جاوید ذکریا نے سینئر فوجداری وکیل ایڈوکیٹ نجيب شیخ کے ذریعے اکولہ کی چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ عدالت میں دائر کیا ہے، جسے عدالت نے فوجداری ایم سی اے کے طور پر قبول کیا ہے۔
21 نومبر کو معزز جج جناب این۔ اے۔ شرما، پانچویں اضافی جج کی عدالت میں جاوید ذکریا کے بیان کی توثیق (ویری فیکیشن) کی گئی۔
عدالت نے اب اس معاملے کی اگلی سماعت 12 دسمبر کو مقرر کی ہے۔
ریاست کی سیاست میں زیرِ بحث اس مقدمے کی آئندہ کارروائی پر سب کی نگاہیں مرکوز ہیں۔



