اہم خبریں

حج کمیٹی نے حج 2026 کے لیے کمر کس لی،کمیٹی کے کام کاج کیلئے اے آئی کےاستعمال کا فیصلہ ؛ ریاستی کمیٹیوں کے سی ای اوزنے اقلیتی امور کے سکریٹری کو درپیش مسائل سے مطلع کیا اورعازمین حج کوبہتر سے بہتر سہولیات مہیا کروانے کیلئے اہم اقدامات کاتیقن

ممبئی: 22نومبر(یواین آئی) :حج کمیٹی آف انڈیا نے حج 2026 کے لیے کمر کس لی ہے اور اس مرتبہ کام کاج کیلئے اے آئی کے استعمال کا فیصلہ کیا گیاہے تاکہ ریاستی کمیٹیوں اور عازمین حج کوبہتر سے بہتر سہولیات مہیا کرائی جائے اوراس کے ساتھ ساتھ ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے۔وزارت برائے اقلیتی امور کے سکریٹری چندرشیکھر کمار کی صدارت میں ہونے والی ریاستی اور مرکزی ریاستوں کی حج کمیٹیوں کےایکزیکٹیو افسروں کی کانفرنس میں سبھی کھل کر اپنی اپنی ریاست کے عازمین حج کو درپیش مسائل سے مطلع کیا اور سکریٹری موصوف خندہ پیشانی سے انہیں سنا اور یقین دہانی کروائی کے رعازمین حج کوبہتر سے بہتر سہولیات مہیا کروانے کیلئے اہم اقدامات کیے جائیں گے۔ ابتداء میں حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایکزیکٹیو افسر شاہنواز سی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ سال حج بحسن وخوبی انجام کو پہنچا اور اس لیے حجاج کرام کو بہتر سے بہتر سہولیات مہیا کرانے کے مقصد کے تحت حج 2026 کے سیزن کاآغاز جد شروع کردیا گیاہے تاکہ نظام کو مزید بہتر کرنے موقع مل جائے۔
ریاستی حج کمیٹیوں کے سی ای اوزکےساتھ ساتھ کانفرنس میں وزارت کے جوائنٹ سیکریٹری رام سنگھ،ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل الوک کمار ورما،ڈائرکٹر ناظم احمد ،سی ای او شاہنواز سی اور محمد نیاز احمد ڈپٹی سی ای او( آپریشنل)نے شرکت کی اور کانفرنس میں پیش کردہ مسائل پر خندہ پیشانی سے جواب دیئے اور تجاویز پر یقین دلایا کہ حج 2026 کو خامیوں سے پاک بنانے اور بہتر سہولیات پیش کرنے کے لیے جامع منصوبہ تیار کیاجائے،اس موقع پر وزارت اقلیتی امورکے سکریٹری چندرشیکھر کمارنے کہاکہ حج کے تمام امور کے لیے اے آئی کااستعمال کیاجائے،تاکہ اس کا بھر پور فائدہ ہو اور حجاج کرام دوران حج پریشانیوں کو سامنا نہ کرنا پڑے ۔
انہوں نے ہر ریاست میں جدید سہولیات کے ساتھ حج ہاؤس کی تعمیر کے لیے منصوبہ بنانے کا مشورہ دیا بلکہ کہاکہ جلد ازجلد اس کو عملی جامہ پہنانا چاہئیے ۔
کانفرنس کے دوران ڈائرکٹر حج ناظم احمد نے حج 2026کی تیاریوں کے بارے سلائڈ شو پیش کیا اور مختلف چیزوں کو ایکزیکٹیو افسران کے سامنے پیش کیا اور اُن کے سوالات کے بخوبی جوابات بھی دیئے۔ اس درمیان شاہنواز سی(چیف ایکزیکٹیو افسر)محمد نیاز احمد ڈپٹی سی ای او( آپریشنل)اور ناظم احمد ( ڈائریکٹر / حج وزارت اقلیتی امور)نے وقفہ وقفہ سے شرکاء کو جوابات دیئے۔اس تین گھنٹہ طویل کانفرنس میں سکریٹری برائے وزارت اقلیتی امور نے خاصی دلچسپی دکھائی اور واضح طورپر کہاکہ حج 2025 کے دوران جو کچھ ہم نے سیکھا اور خامیوں کو دور کرنے کے لیے حج 2026 میں جامع حکمت عملی تیار کی جائے گی۔آج کی حج کانفرنس میں پنجاب اور ہریانہ ،ناگالینڈ وغیرہ کو چھوڑ کر جموں کشمیر تا تمل ناڈو اور کیرالاتک سبھی ریاستوں کے عہدیداران نے شرکت کی ۔یہاں تک کہ لداخ ،منی پور اور انڈمان و نکوبار کے سی ای او بھی تشریف لائے۔انڈمان نکوبار کے حاجیوں کو چینئی سے حج پر بذریعہ طیارہ جانا ہوتا ہے ،لیکن واپسی میں بحری جہاز پر سامان لے جانے میں دشواری پیش آتی ہے اور ٹیکس دینا پڑتاہے۔اس کا حل نکالنے کی درخواست کی گئی۔
آندھراپردیش کے ایکزیکٹیو افسر شیخ محمد غوث پیرنے عمر رسیدہ عازمین حج کومکہ اور مدینہ میں دور رکھے جانے کی شکایت کی،آسام ای او محمدعبد الکلام نے دورافتادہ ریاست کے حاجیوں کے مسائل پیش کیے جبکہ بہارکےمحمد رشید حسین ،14ہزارحجاج دہلی سے جائیں گے،اس لیے وزارت ریلوے سے رابطہ کیاجائے تاکی ریزرویشن جاری کرنے میں آسانی پیش آئے۔ دہلی کے ای اواشفاق احمد عارفی نے متعدد مسائل پیش کیے اور ایک میمورنڈم بھی دے دیا۔یہاں حج ہاؤس کی ضرورت پر بھی زور دیاگیا،ترکمان گیٹ پر واقع حج ہاؤس کرایہ پر ہے،اس لیے راجدھانی میں حج ہاؤس ضروری ہے۔تب سکریٹری کمار نے کہاکہ ملک کی ہر ریاست میں حج ہاؤس ہوناچاہئیے۔
گجرات کے ای او امتیاز ایم گھانچی نے مدینہ میں گھر الاٹ کیے جانے میں تاخیر کا حوالہ دیا ،یہ معاملہ ان کے ساتھ بھی پیش آیا اور انتظار کرنا پڑا۔انہوں نےمنی میں مزید بیت الخلاء کی سہولت کامیابی کیا۔جموں وکشمیر: ڈاکٹر شجاعت احمد قریشی،جھاڑکھنڈسے ای او آفتاب احمد،کرناٹک سےصادق پاشا،مدھیہ پردیش سے ڈاکٹر فرزانہ، مہاراشٹرکرن کمار ویول اور ڈپٹی ای او خدیجہ نائیکواڑے نے شرکت کی ،انہوں نے بھی کئی مسائل پیش کیے اور مدینہ میں 40 نمازیں مکمل کیے جانے کا مطالبہ کیا۔
اڑیسہ کے ای او شیخ صغیرنے کہاکہ یہاں کے حجاج کرام کو کولکتہ،حیدرآباد اور ممبئی سے جانے کی سہولت ہے،لیکن کافی دشواری پیش آتی ہے۔ راجستھان شکیل نقوی،حج کے دور ان منی میں پریشانی کا حوالہ دیا ۔انہیں خیمے نہیں ملنے پرپل کے نیچے رہنا پڑا تھا ۔ تملناڈوکے ای او نے مطالبہ کیاکہ فیملی کو ایک ہی منزل پر رکھاجائے۔ اتر پردیش اور مہاراشٹرکی ای او بالترتیب:تیواری پرکاش شیواورکرن کمار ویول غیر مسلم ہیں۔ اتراکھنڈکے ای او محمد عارف نےکہاکہ حج 2025 اچھا رہا۔انہوں نےدہرہ دون میں ایک نیا حج ہاؤس بنانے کی تجویز رکھی،فی الحال حج ہاؤس الموڑ ہے میں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!