ارشاد احمد مشتاق احمد کو ‘ریاستی سطح کے مثالی ٹیچر ایوارڈ 2026′ سے نوازا گیا؛’بی دی چینج فاؤنڈیشن’ کی جانب سے اعزاز

اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات، طلبہ کی ہمہ جہت ترقی کے لیے انتھک کوششوں اور تعلیمی و ہم نصابی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے رسوڑشہر کے ‘ڈاکٹر علامہ اقبال اردو پرائمری اسکول’ کے معلم ارشاد احمد مشتاق احمد کو امسال کے ‘ریاستی سطح کے مثالی ٹیچر ایوارڈ 2026 سے سرفراز کیا گیا ہے۔ یہ اعزاز انہیں ‘بی دی چینج فاؤنڈیشن’ (شرڈی، ضلع اہلیا نگر) کے زیر اہتمام حال ہی میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں فراہم کیا گیا۔تقریب میں اہم شخصیات کی شرکت فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقدہ اس ایوارڈ تقریب (سال چہارم) کے مرکزی پروگرام میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ ان میں ریٹائرڈ میجر کرنل صوبیدار دنکر رتن پوار،معروف مراٹھی اداکارہ نویدیتا پگارے،ڈاکٹر پرکاش کوڈپے،باباصاحب کاپے
داداصاحب ڈھوک چوڑےان تمام معزز مہمانوں کے ہاتھوں ارشاد احمد مشتاق احمد کو توصیف نامہ (سپاس نامہ) اور یادگاری نشان (شیلڈ) دے کر نوازا گیا۔انتھک محنت اور لگن کا اعتراف ارشاد احمد نے تعلیمی میدان اور اقلیتی سماج کے لیے جو خدمات انجام دی ہیں وہ انتہائی قابلِ ستائش اور رول ماڈل ہیں۔ طلبہ میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے ان کی انتھک محنت اور لگن کئی طلبہ کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہوئی ہے۔ اس موقع پر منتظمین اور حاضرین نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ”یہ اعزاز دراصل اساتذہ کی خدمات، ان کی شناخت اور ان کے وقار کا اعتراف ہے۔”ارشاد احمد کو یہ ریاستی سطح کا ایوارڈ ملنے پر اسکول کے صدر پروفیسر محمد کبیر محسن سر نے انہیں دلی مبارکباد پیش کی۔ اس وقت تعلیمی حلقوں سمیت معاشرے کے تمام طبقات کی جانب سے ان پر مبارکباد اور ستائش کی بارش ہو رہی ہے۔




