مہاراشٹر

سولاپورمیونسپل ٹرانسپورٹ ملازمین کو تین کروڑ کی ادائیگی کی جائے گی ؛ اساتذہ کی ساتویں تنخواہ کے لیے ایک کروڑ

سولاپور: (اِقبال باغبان) : میونسپل ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کے بقایہ رقم میں کےتین کروڑ روپے اور پرائمری اساتذہ اور ریٹائرڈ اساتذہ کی ساتویں پے آیوگ کے مطابق کی بقا یہ رقم کے ایک کروڑ روپے ادا کرنے کا فیصلہ میونسپل کمشنر ڈاکٹر سچن اومبے نے ورکرز فیڈریشن کے صدر اور سابق میئر ایڈووکیٹ یو۔ این۔ بیریا کی قیادت میں اور دونوں تنظیموں کے عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ ایک میٹنگ میں اعلان کیا۔
اجلاس کے فیصلے کے مطابق ٹرانسپورٹ انٹرپرائز کے ریٹائرڈ ملازمین کے بقایا جات کے لیے بجٹ سے تین کروڑ روپے کا فنڈ فراہم کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ میونسپل کارپوریشن پرائمری ایجوکیشن بورڈ کے اساتذہ اور ریٹائرڈ اساتذہ میں ساتویںپے آیوگ کی تیسری قسط کے طور پر ایک کروڑ روپے فوری طور پر تقسیم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ ابھی جو ملازمت پر ہیں ان اساتذہ اور ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ، پنشن کمشنر نے حکومتی قواعد کے مطابق ہر ماہ کی دس تاریخ سے پہلے جمع کرانے کی واضح ہدایات دیں۔
ان ٹھوس فیصلوں سے اساتذہ، ورکرز اور ریٹائرڈ ملازمین میں اطمینان کی فضا پیدا ہوئی ہے۔ میٹنگ میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے این۔ ایس۔ سوامی، چھگن بنسوڈے، شیوانند اجنالکر، ناگیش مہترے، عبدالرزاق مکمدار، انیل باگلے، فضل شیخ، عمران پٹھان، ناگیش گوساوی، قددوس شیخ، رفیق خان، فرقان پانگل، مدثر پیرزادے، فياض شخ، ارکل، نعیم نائکواڈی اور دیگر موجود تھے۔
اہلیت کے مطابق ملازمت کا موقع
میونسپل کمشنر ڈاکٹر سچن اومباسے نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے 50 فیصد ریٹائرڈ ملازمین کو ملازمت کے مواقع دینے کا فیصلہ کیا ہے جو اپنی اہلیت کے مطابق صحت مند ہیں۔ کمشنر نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے لیے فوری طور پر ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تکنیکی طور پر علم رکھنے والے ٹرانسپورٹ مینیجر کا تقرر کرنے اور نئی بسوں کے دستیاب ہوتے ہی کارکنوں کو مہنگائی الاؤنس میں اضافہ کرنے کا فوری فیصلہ کرنے کا یقین دلایا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!