مہاراشٹر

امراوتی جنسی استحصال کیس: مزید 4 گرفتار، ویڈیو وائرل کرنے والے نشانے پر؛ مزید گرفتاریاں متوقع

امراوتی: (کاوش جمیل نیوز) :پرتواڑہ میں پیش آئے جنسی استحصال اور قابلِ اعتراض ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے معاملے میں پولیس نے مزید چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس کیس میں اب تک گرفتار افراد کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے۔ ضلع دیہی پولیس سپرنٹنڈنٹ وشال آنند نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک متاثرہ لڑکیاں یا ان کے والدین شکایت درج کروانے کے لیے سامنے نہیں آئے ہیں۔
ریاست بھر میں سنسنی پھیلانے والے اس معاملے میں پہلی گرفتاری 19 سالہ مرکزی ملزم ایان احمد کی ہوئی تھی۔ اس کے بعد فحش ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلانے والے مزید تین ملزمان کو بھی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ اب انہی مواد کو ایک دوسرے تک پہنچانے والے چار مزید افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ ان میں گڈگے نگر پولیس اسٹیشن حدود کے کٹھورا روڈ پرایک فلیٹ میں کرائے سے رہنے والا ایک نوجوان بھی شامل ہے، جس نے یہ مکان مرکزی ملزم ایان احمد کو فراہم کیا تھا۔ پولیس نے جائے وقوعہ کا پنچنامہ مکمل کر لیا ہے اور گھر کی تلاشی بھی لی گئی ہے۔
تفتیش کے دوران ایان احمد نے اعتراف کیا کہ اس نے متاثرہ لڑکیوں کا جنسی استحصال اپنے دوست کے فلیٹ میں کیا تھا۔ اس فلیٹ کو فراہم کرنے والے اس کے دوست مانَو دیپک سُگندھے (20، رہائشی آروی، حال مقیم امراوتی) کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر ملزمان سے قابلِ اعتراض ویڈیوز حاصل کر کے انہیں سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے ایفیاز خان منظور خان (26)، محمد عمران محمد ساجد (21) اور شیخ ناوید شیخ حسن (21، تینوں رہائشی اچلپور) کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق تکنیکی جانچ کے دوران ایفیاز خان کے گھر سے لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ اور ہارڈ ڈسک ضبط کیے گئے ہیں، جنہیں فارنزک جانچ کے لیے بھیجا جائے گا۔
اس معاملے میں اب تک کل 8 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور مزید ایسے افراد کی تلاش جاری ہے جو قابلِ اعتراض مواد کو پھیلانے میں ملوث ہیں۔ کیس کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے اس کی گہرائی سے تفتیش کے لیے اسسٹنٹ پولیس سپرنٹنڈنٹ شبھم کمار کی قیادت میں ایک خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!