مہاراشٹر

مہاراشٹراردو ساہتیہ اکادمی کی گولڈن جوبلی تقریب میں کاوش جمیل کے مدیر اعلیٰ جمیل احمد شیخ کو اقلیتی وزیرایڈوکیٹ مانک راؤ کوکاٹے کے ہاتھوں صحافتی ایوارڈ سے نوازا گیا ؛ اقلیتی کمشنر پرتبھا اِنگلے کی رہی موجودگی

اکولہ: (نمائندۂ خصوصی) : مہاراشٹر اردو ساہتیہ اکادمی کے قیام کو 50 سال مکمل ہونے کے موقع پر گولڈن جوبلی تقاریب کا شاندار اہتمام کیا گیا۔ یہ پروگرام مسلسل تین دن جاری رہا، جس میں ریاست بھر سے ادیب، شاعر، صحافی اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمائندوں نے شرکت کی۔
تقریب کے آخری دن یعنی 8 اکتوبر کو معروف صحافی و کاوش جمیل کے مدیراعلیٰ و مہاراشٹر اردو پترکارسنگھ کے بانی صدر جمیل احمد شیخ عبدالقدیر کو اُن کی طویل صحافتی خدمات کے اعتراف میں صحافتی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ مہاراشٹر کے اقلیتی وزیر ایڈوکیٹ مانک راؤ کوکاٹے کے ہاتھوں‌دیا گیا اس وقت اسٹیج پر مایناریٹی کمشنر محترمہ پرتِبھا اِنگے کی بھی موجودگی رہی.
جمیل احمد شیخ گزشتہ 26 برسوں سے مسلسل صحافت کے میدان میں سرگرم ہیں۔ وہ نہ صرف صحافت میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں بلکہ انہوں نے “مہاراشٹر اُردو پترکار سنگھ” کے نام سے ایک تنظیم بھی قائم کی ہے، جس کے تحت ریاست کے مختلف علاقوں سے منسلک اردو صحافی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
گولڈن جوبلی تقریب میں مختلف موضوعات پر پروگرام پیش کیے گئے اور بڑی تعداد میں اہلِ قلم و ادب نے اپنی شرکت درج کروائی۔ صحافتی ایوارڈ ملنے پراکولہ کے ہردلعزیزایم ایل اے جناب ساجد پٹھان،اکولہ کے مشہور و معروف شاعر جناب نعیم فراز،معروف ادبی شخصیت بیڑ سے جناب حسین اخترصاحب، روزنامہ ایشیا ایکسپریس کے چیف ایڈیٹر شارق نقشبندی ،واحد کلام ہفت روزہ کے مدیراعلیٰ واحد فاروقی صاحب،مہاراشٹراردو پترکارسنگھ کے خاص ساتھی جناب عبدالوہاب ممبئی،فرحان امین پاتور،تحفظ دین میڈیا کے قاری ضیاء الرحمن فاروقی اورنگ آباد،سید فاروق اورنگ آباد،کامل یقین ناندیڑ کے مدیر اعلیٰ صادق صاحب،لاتور سے مسلم کبیر صاحب،بیڑ سے جاوید پاشا صاحب، بھیونڈی سے شیخ ریاض،فیصل فاروق ممبئی،شریف ملا ممبرا،ڈاکٹر خالد احمد ماہم ڈی ایڈ کالج،ممبئی،مہاراشٹر اردو ساہیتہ اکیڈمی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر جناب شعیب ہاشمی صاحب،پربھنی سے مشہور و معروف شاعر جناب سفیان قاضی صاحب،پروفیسر سعید خان صاحب،بلڈانہ سے فہیم اختر،ایڈوکیٹ محمد ریحان پاتور،محمد انیس رامپورے اورنگ آباد،مرزا زبیر جالنہ،اظہر شیخ جالنہ،عظیم تنبولی ممبئی،ادبی شخصیت فرید احمد خان ممبئی،ناگپاڑہ ٹائمس کے شکیل انصاری،اور دیگر قریبی دوست و احباب نے جمیل احمد شیخ کو دلی مبارکباد پیش کی۔ سوشل میڈیا پر بھی مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں متعدد صحافیوں، ادیبوں اور دوستوں نے جمیل احمد شیخ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!