مہاراشٹر

بالاپور : 08 تا 12 مارچ کے درمیان شدید گرمی کی لہر کا امکان; شہری خصوصی احتیاط برتیں

بالاپور : (ذاکر احمد) :محکمۂ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق 08 تا 12 مارچ 2026 کے دوران ودربھ خطے سمیت ضلع اکولہ میں شدید گرمی کی لہر آنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس کے باعث بالاپور تحصیل میں درجۂ حرارت میں نمایاں اضافہ ہونے اور گرمی کی شدت بڑھنے کا اندیشہ ہے۔
اطلاعات کے مطابق دوپہر کے اوقات میں درجۂ حرارت 38 سے 40 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔BALAPUR
ماہرینِ صحت کی شہریوں سے اپیل :
دوپہر 12 بجے سے شام 04 بجے تک دھوپ میں باہر نکلنے سے حتیٰ الامکان گریز کریں۔
زیادہ سے زیادہ پانی پئیں اور جسم کو ہائیڈریٹ رکھیں۔
بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کا خصوصی خیال رکھا جائے۔
گھر سے باہر نکلتے وقت سر پر ٹوپی یا کپڑا ضرور استعمال کریں۔
انتظامیہ اور ماہرینِ صحت نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ہیٹ اسٹروک (لو لگنے) سے بچاؤ کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ صحت کے کسی بھی ممکنہ خطرے سے محفوظ رہا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!