مہاراشٹر

اکولہ:حاجی ظہیررح فاؤنڈیشن کی جانب سے طلباء کی حوصلہ افزائی؛ تعلیم و کھیل زمرے میں نمایاں کارکردگی نقد انعامات (چیک) کی تقسیم

​اكولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :سماجی خدمات میں ہمیشہ پیش پیش رہنے والے حاجی ظہیررح فاؤنڈیشن داروہ کی جانب سے امسال تعلیم اور کھیل میں طلباء کو اعزاز دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ فاؤنڈیشن نے اعلان کیا ہے کہ ہر سال یہ اعزاز پسماندہ بستیوں کے ان بچوں کو دیا جائے گا جنہوں نے تعلیم اور کھیل کے میدان میں نمایاں کارکردگی دکھائی ہو۔ا س مہم کے سلسلہ میں پہلے سال پیٹرولیم کیمیکل انجینئرنگ (B.Tech) کررہے طالب علم فرقان فیروز خان، بی فارم (B.Pharm) ، مرزا افیان بیگ، دسویں اور بارہویں جماعت کے طلباء دھیرج گنیش دھنگاوکر، چیتن گنیش دھنگاوکر، رضوان مخمور خان اور آئی ٹی آئی (ITI) کے نعمان عقیل خان کو نوازا گیا۔​کھیلوں کے شعبے میں فٹ بال کھلاڑی بی سی اے (BCA) کے طالب علم زید دیوان توثق شیخ، جبکہ کبڈی کی ریاستی سطح کی کھلاڑی تیجسونی اشوک راٹھور، سیالی سندیپ راٹھور اور شرواری ونود راٹھور کو معزز مہمانوں کے ہاتھوں سے اعزازات سے نوازا گیا۔
یہ ایوارڈز محسن شیخ، فرہاد سر، فاؤنڈیشن کے نگراں صدر مجیب سر، راحت گروپ کے عاقب سر، سلیم خان محمود خان پٹھان اور رحمانیہ پرائمری اسکول کے صدر معلم معین احمد کے ہاتھوں تقسیم کیے گئے۔​اس موقع پر ادارے کے بانی صدر موثق دیوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال 19فروری سے28 فروری تک منائی جانے والےی شیو جینتی اور یومِ سائنس کے موقع پر منعقد ہونے والے "قلعہ سازی” کے مقابلوں میں بھی طلباء بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ پروگرام کے اختامی کلمات میں معروف شاعر فرہاد احمد نے صاحب نصاب کو اپنی زکٰوۃ وصدقات فاونڈیشن کے توسط سے ادا کرنے کی اپیل تاکہ فاونڈیشن مزید نمایاں کام کر سکے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے راحت گروپ کے سکریٹری شاکر حسین، نوید خان، توفیق شیخ، اظہر قاضی، شارق گڈو، تسلیم شیخ اور شہباز لنگھا ندیم سہیل نے انتھک محنت کی۔حاجی ظہیررح فاؤنڈیشن کی جانب سے طلباء کی حوصلہ افزائی قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کا پیغام ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!