مہاراشٹر

اکولہ : میونسپل کارپوریشن اردو اسکول نمبر ۸، لکڑگنج میں سائنس نمائش کا انعقاد

اکولہ : (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) : میونسپل کارپوریشن اردو اسکول نمبر ۸، لکڑگنج میں آج سائنس نمائش کا پُرجوش انعقاد کیا گیا۔ جماعت اوّل سے جماعت ہشتم تک کے طلبہ نے اس نمائش میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے مختلف موضوعات پر مبنی دلکش اور تعلیمی ماڈلز پیش کیے۔
طلبہ نے ماحولیاتی تحفظ، شمسی توانائی، آبی چکر، آلودگی پر قابو، انسانی اعضا کی ساخت اور روزمرہ زندگی میں سائنس کے استعمال جیسے موضوعات پر بہترین ماڈلز پیش کر کے اپنی تخلیقی صلاحیت اور سائنسی فکر کا مظاہرہ کیا۔ حاضرین نے طلبہ کی کاوشوں کو سراہا۔
اس موقع پر میونسپل کارپوریشن کے تعلیمی افسر جناب ہریش چندر اٹکر، نوڈل آفیسر نعیم فراز اور اسکول انسپکٹر انور حسین نے نمائش کا دورہ کر کے طلبہ کی رہنمائی کی۔ انہوں نے طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے سائنسی بنیادوں پر تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اسی طرح اسکول کے ہیڈ ماسٹر مجیب الدین، نائب ہیڈ ماسٹر حفیظ بیگ اور تمام اساتذہ نے بھی نمائش میں شرکت کر کے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔
پروگرام کی کامیابی کے لیے اساتذہ کرام نے خصوصی محنت کی۔ اس سائنس نمائش سے طلبہ میں سائنسی شعور اور تحقیق کا جذبہ فروغ پانے میں یقینا مدد ملے گی،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!