بالاپورتحصیل دفتر کے نائب تحصیلدار سید احسان الدین صاحب کو الوداعی تقریب

بالاپور: (بذریعہ ذاکر احمد) :بالاپور تحصیل دفتر کے فرض شناس اور ایماندار افسر، نائب تحصیلدار سید احسان الدین صاحب آج اپنی طویل اور شاندار سرکاری خدمات مکمل کرنے کے بعد سبکدوش (ریٹائر) ہو گئے۔ ان کی انتظامی خدمات کا سفر نہایت قابلِ تقلید اور متاثر کن رہا ہے۔ اس موقع پر بالاپور کے معروف سماجی کارکن اور سست دھانیا دکاندار تنظیم کے صدر حاجی عبد الرحمن قریشی کی جانب سے سید احسان الدین صاحب کو شال اور ناریل پیش کر کے باعزت طور پر ان کی خدمت کا اعتراف کیا گیا اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔
دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ انہیں آئندہ زندگی میں صحت، تندرستی اور درازیٔ عمر عطا فرمائے۔ اس موقع پر حاجی صاحب کے ہمراہ ان کے صاحبزادے غفران احمد قریشی بھی موجود تھے، جنہوں نے نائب تحصیلدار صاحب کو پھولوں کا گلدستہ پیش کر کے ان کا استقبال اور اعزاز کیا۔




