تعلیم و روزگار

بڑی خبر: مہاراشٹربورڈ کے بارہویں کے نتائج 2 مئی کو آن لائن جاری ہوں گے

اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :مہاراشٹراسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن نے فروری-مارچ 2026 میں منعقدہ بارہویں امتحان کے نتائج کے اعلان کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ بورڈ کے مطابق نتائج ہفتہ 2 مئی 2026 کو دوپہر 1 بجے آن لائن جاری کیے جائیں گے۔
طلبہ اپنے نتائج درج ذیل ویب سائٹس پر دیکھ سکتے ہیں:results.digilocker.gov.in، mahahsscboard.in، hscresult.mkcl.org، results.targetpublications.org، results.navneet.com، tv9marathi.com اور indianexpress.com
بورڈ نے واضح کیا ہے کہ تمام طلبہ کو اپنے مضامین کے نمبروں کی تفصیل آن لائن دستیاب ہوگی اور اس کی پرنٹ کاپی بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔ اسی طرح DigiLocker ایپ میں ڈیجیٹل مارک شیٹ محفوظ رکھنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔نتائج کے بعد طلبہ کے لیے درج ذیل اہم سہولیات کا اعلان کیا گیا ہے:
جو طلبہ اپنے نمبروں کی تصدیق (Verification) یا جوابی پرچے کی فوٹو کاپی حاصل کرنا چاہتے ہیں، وہ 3 مئی سے 17 مئی 2026 تک آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔فیس کی ادائیگی Debit Card، Credit Card، UPI یا Net Banking کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔
جو طلبہ دوبارہ جانچ (Re-evaluation) کروانا چاہتے ہیں، انہیں پہلے جوابی پرچے کی نقل حاصل کرنا لازمی ہوگا۔
کامیاب طلبہ کے لیے گریڈ/نمبروں میں بہتری (Class Improvement Scheme) کے تحت آئندہ تین مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
بورڈ کے مطابق جون-جولائی 2026 میں ہونے والے ضمنی امتحان کے لیے علیحدہ شیڈول جاری کیا جائے گا۔یہ اعلان بورڈ کے سکریٹری ڈاکٹر دیپک مالی کی جانب سے 30اپریل کو جاری کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!