مہاراشٹر

سولاپور: شمع اردو اسکول میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی ایچ ڈی یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کو تہنیت

سولاپور: (محمد مسلم کبیر) :شمع شکشن پرسارک منڈل اور نذیر منشی توصیفی کمیٹی کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر سولاپور کے شمع اردو پرائمری اسکول مجریواڑی میں انٹر کلاس سپورٹس ویک کا، ہوا میں غبارے چھوڑ کر، مہمانان خصوصی اور نور ٹرسٹ کے چیئرمین نذیر منشی کے ہاتھوں افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر نذیر منشی توصیفی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر محمد شفیع چوبدار، ادارے کے سکریٹری ابوبکر نلامندو،سینئر صحافی چاند اکبر گلبرگہ، لاتور کے صحافی محمد مسلم کبیر،شفیع کیپٹن، صحافی سلطان اختر شیخ بحیثیت مہمانانِ خصوصی موجود تھے۔
اس موقع پر نذیر منشی نے زندگی میں جسمانی تعلیم کی اہمیت کے حوالے سے رہنمائی کرتے ہوئے کہا کہ موبائل فون کی وجہ سے ہر عمرکے لوگ جسمانی ذہنی صحت کو نظرانداز کرتے نظر آ رہے ہیں۔نوجوان اور بوڑھے سستی و کاہلی کا شکار ہو گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے ہماری صحت خطرے میں ہے۔اس لیے اب ورزش کے مختلف اقسام کےچھوٹے تفریحی کھیلوں کا اہتمام کرکے صحت مند معاشرہ قائم کرنے کی اپیل کی۔شفیع کیپٹن نے بھی درون خانہ ذہنی کھیلوں پر اپنے تجربات کا اظہار کیا۔ بعد ازاں سینئر مصنف ایوب نلامندو نے کھیلوں کی اہمیت پر ایک نظم پیش کرتے ہوے بچوں میں کھیلوں کے متعلق عوامی شعور بیدار کیا۔
جو دوڑے وہ پائے بہت کچھ
جو سوئے وہ پچھتائے خوب ۔۔۔اس لیے ۔۔۔
کھیلیں ہم خوب دوڑے ہم
سدا چست و چالاک رہیں ہم
اس موقع پر ویمنس کالج کی سینئر پروفیسر محترمہ نکہت شیخ پانگا جنہوں نے حال ہی میں انگریزی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے اُنہیں گلبرگہ کے سینئر صحافی چاند اکبر کے ہاتھوں تہنیت پیش کی گئی۔ محترمہ نکہت شیخ نے تعلیم نسواں پر زور دیتے ہوے کہا کہ اس مسابقتی دور میں مسلم خواتین کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا اشد ضروری ہے۔ ہیڈ آف سپورٹس عبدالقدوس نلامندو نے تمام شرکاء کا خیرمقدم کیا اور جلسے کی نظامت مظہر اللوڈی اور محترمہ آسیہ بیجاپورے نے کی۔
jamsham hair oil contact for distirbutor ship 01

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!