مہاراشٹر

جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا میں داخلہ کا آغاز

بالاپو: (بذریعہ ذاکراحمد) :جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا میں تعلیمی سال 1447ھ / 2026ء کے لیے شعبۂ کتب، حفظ اور دینیات میں داخلہ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ ادارہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق قدیم طلبہ کے داخلوں کی تجدید 30 مارچ 2026ء تک جبکہ جدید طلبہ کے داخلے 31 مارچ 2026ء بروز منگل تک مکمل کیے جائیں گے، ان شاء اللہ۔
انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ شعبۂ دینیات میں داخلہ کے لیے طالب علم کی عمر 10 سے 13 سال کے درمیان ہونا لازمی ہے، جب کہ شعبۂ تحفیظ القرآن میں داخلہ کے لیے عمر کی حد 11 سے 16 سال مقرر کی گئی ہے۔ 10 سال سے کم عمر بچوں کا داخلہ کسی بھی شعبہ میں نہیں لیا جائے گا۔ قدیم طلبہ کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے داخلے کی تجدید آن لائن پورٹل کے ذریعے لازمی طور پر انجام دیں۔ تمام طلبہ کے لیے برتھ سرٹیفکیٹ اور آدھار کارڈ کے ساتھ مندرجہ ذیل دستاویزات میں سے کم از کم دو (PDF/JPG) اپ لوڈ کرنا ضروری ہوگا: رہائشی سرٹیفکیٹ، پاسپورٹ، پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ (PCC)، ڈومیسائل سرٹیفکیٹ یا ووٹر آئی ڈی کارڈ۔ ان دستاویزات کے بغیر داخلہ کی کارروائی مکمل نہیں کی جائے گی۔
ہرطالب علم کے لیے ضروری قرار دیا گیا ہے کہ وہ اپنے والد یا سرپرست کا تحریری ضمانت نامہ داخلہ فارم کے ساتھ منسلک کرے۔ تمام مطلوبہ دستاویزات جامعہ کے آن لائن پورٹل پر اپ لوڈ کرنا لازمی ہوگا۔ داخلہ سے متعلق مزید معلومات کے لیے جامعہ کے دفتر سے فون نمبر 7080738073، 9922252356، 02567-252356 اور 02567-252256 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ ادارہ کی جانب سے طلبہ اور سرپرستوں سے بروقت داخلہ کارروائی مکمل کرنے کی اپیل کی گئی ہے تاکہ تعلیمی نظم و نسق میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!