اکولہ: بارسی ٹاکلی ،ضلعی حج تربیتی کیمپ کامیابی کے ساتھ منعقد

اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :حج 2026 کے لیے جانے والے عازمینِ حج کی رہنمائی اور تربیت کے مقصد سے رہبرِ حجاج ویلفیئر سوسائٹی، بید پورہ اکولہ کے زیرِ اہتمام ایک ضلعی سطح کا تربیتی کیمپ بارسی ٹاکلی کے فردوس فنکشن ہال، قاسم نانا چوک بائی پاس میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔کیمپ میں مرکزی مقرر کی حیثیت سے ضلع امراوتی کے کولہاپور مرکز کے امام و خطیب مولانا محمد عزیر نے شرکت کی اور عازمینِ حج کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں ادائیگیٔ حج کے مختلف ارکان اور ضروری اعمال کے بارے میں نہایت آسان اور مؤثر انداز میں تفصیلی رہنمائی فراہم کی۔ اس موقع پر جمعیۃ علماء کے تعلقہ صدر مولانا عبدالسلام اور مقامی جامع مسجد مرکز کے امام و خطیب مولانا عزیز اللہ خان بطور مہمانِ خصوصی شریک رہے۔اس تربیتی کیمپ میں ضلع کے مختلف علاقوں اکولہ، پاتور، بالاپور، اکوٹ، تیلهارا اور مرتضیٰ پور سے تقریباً 400 سے زائد مرد و خواتین عازمینِ حج نے شرکت کی۔ خواتین کے لیے ایل ای ڈی اسکرین کے ذریعے الگ سے رہنمائی کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔کیمپ کے دوران ماسٹر الحاج مرزا ظفر بیگ اور مدرس محمد شفیق احمد نے “حج کیسے کریں” کے عنوان پر تفصیلی تربیتی سیشن پیش کیا۔ پروگرام کے انتظامات فردوس فنکشن ہال کے منتظم و سابق سرپنچ الحاج سید ذاکر حسین، الحاج سید شفقت حسین اور سید اظہر سہیل نے بخوبی انجام دیے۔اس موقع پر شہر کی متعدد معزز شخصیات نے بھی شرکت کی، جن میں نعیم الدین شیخ، حاجی محفوظ خان، حاجی محمد سلیم مہک، حاجی سید راغب، حاجی سید عاشق، سید لائق علی سیٹھ، سینئر صحافی مفیض خان، حاجی نوید، حافظ خالد الرحمن، جہانگیر خان، شیخ ابراہیم، غفار خان ماسٹر، محمد شکیل قریشی اور محمد جی عبدالرشید شامل ہیں پروگرام کے دوران مفتی سعد اللہ خان، الحاج سید نفیس، ڈاکٹر غفران احمد خان، سید عرفان پہلوان اور محمد ساجد کو شال اور تمغہ پیش کر کے اعزاز سے نوازا گیا۔کیمپ کی کامیابی میں فاروق خان تاج، محمد خان، فیضان خان، تفضل خان، وقار احمد، سید زبیر، سید جمیل، مجمل خان، نعمان احمد خان، سید سفیان، محبوب خان، سلمان خان اور فیضان پٹھان سمیت دیگر کارکنان نے نمایاں خدمات انجام دیں۔



