مہاراشٹر

اورنگ آباد: جمعرات کو 29واں روزہ اور گڑی پاڑوا کا جلوس ایک ساتھ، انتظامیہ کی جانب سے احتیاطی ہدایات جاری؛ ضرور پڑھیں

اورنگ آباد: (کاوشِ جمیل نیوز) :شہر میں آنے والی جمعرات، 19 مارچ کو 29ویں روزے کے ساتھ گڑی پاڑوا کا جلوس بھی منعقد ہونے کے پیش نظر انتظامیہ نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔ اس سلسلے میں سٹی چوک پولیس اسٹیشن میں رات 10 بجے ایک میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں شہر کے دینی رہنماؤں، کارپوریٹرز اور تاجر برادری نے شرکت کی۔
میٹنگ میں یہ طے پایا کہ گڑی پاڑوا کا جلوس اپنے مقررہ راستے شاہ گنج، سرا فا اور سٹی چوک سے دوپہر 4 بجے سے شام 6:30 بجے کے درمیان گزرے گا۔ اس دوران دونوں طبقات کے درمیان ہم آہنگی اور امن برقرار رکھنے پر زور دیا گیا۔
انتظامیہ اور ذمہ داران کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ 19 مارچ کو دوپہر 4 بجے سے مغرب کی نماز تک (تقریباً 7:30 بجے) مذکورہ علاقوں میں خریداری کے لیے نہ جائیں، تاکہ کسی بھی قسم کی بھیڑ بھاڑ یا پریشانی سے بچا جا سکے۔
خاص طور پر شہر کے مضافاتی علاقوں سے آنے والے خریداروں کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس دوران ان علاقوں کا رخ نہ کریں اور افطار کے بعد سکون کے ساتھ خریداری کریں۔
شہر کے ذمہ داران نے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اطلاع کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچایا جائے تاکہ امن و امان کی فضا برقرار رہے اور دونوں برادریاں باہمی احترام کے ساتھ اپنے اپنے مذہبی فرائض انجام دے سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!