مہاراشٹر

بالاپور: خانقاہ نقشبندیہ بالاپورمیں 9 اور10 محرم کو شہدائے کربلا کی یاد میں خصوصی اجتماع

بالاپور: (ذاکراحمد) :محرم الحرام کے بابرکت ایام کے موقع پر عظمتِ پنجتن پاک اور ذکرِ شہدائے کربلا کے عنوان سے تنظیم فیضانِ نقشبندیہ کے زیرِ اہتمام دو روزہ روحانی و اصلاحی اجتماع خانقاہ نقشبندیہ بالاپور ضلع اکولہ میں منعقد کیا جا رہا ہے۔
یہ اجتماع 9 اور 10 محرم الحرام 1448ھ بمطابق 25 اور 26 جون 2026 (جمعرات و جمعہ) نمازِ عشاء کے بعد منعقد ہوگا۔ پروگرام کی سرپرستی آلِ رسول، گلِ گلزارِ نقشبندیت، صوفی ملت پیرِ طریقت حضرت سید شاہ اظہار الاسلام طالب نقشبندی قادری صاحب سجادہ نشین خانقاہ نقشبندیہ بالاپور فرمائیں گے۔nextgen classes balapur
اجتماع سے آلِ رسول، خطیبِ اہلِ سنت اور قائدِ برار حضرت سید شاہ ظہیر الاسلام ذکی میاں نقشبندی قادری صاحب خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ مقررین شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں، تعلیماتِ امام حسینؓ اور امن، اخوت و انسانیت کے پیغام پر روشنی ڈالیں گے۔
منتظمین کی جانب سے مستورات کے لیے پردہ اور علیحدہ نشست کا مناسب انتظام کیا گیا ہے۔ نامزد سجادہ نشین سید شاہ منتخب الاسلام عدنان میاں نقشبندی قادری مجددی نے تمام عقیدت مندوں سے اجتماع میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!