مہاراشٹر

بالاپور:تحصیل میں ووٹرفہرست کے خصوصی جامع جائزہ کی تیاری تیز…؛ تمام B.L.O. سے مہم کو کامیاب بنانے کی اپیل

بالاپور: (ذاکر احمد) :الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق تحصیل میں ووٹر فہرست کے خصوصی جامع جائزہ (Special Intensive Revision – SIR) کے عمل کی تیاریوں کو تیز کر دیا گیا ہے۔ کمیشن کی جانب سے جاری کردہ مکتوب نمبر 23/2026-ای۔آر۔ایس (حصہ-I) مؤرخہ 19 فروری 2026 کے مطابق تمام متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف الیکشن افسران کو ضروری تیاریاں وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 27 اکتوبر 2025 کو کمیشن نے 12 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس خصوصی جائزہ مہم کے باضابطہ آغاز کا اعلان کیا تھا جو اس وقت جاری ہے۔
کمیشن کی معلومات کے مطابق جن ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں یہ عمل ابھی شروع ہونا باقی ہے، وہاں اپریل 2026 سے خصوصی جامع جائزہ (SIR) شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اسی پس منظر میں بالاپور تحصیل میں بھی ووٹر فہرست کو تازہ، درست اور خامیوں سے پاک بنانے کے لیے انتظامی سطح پر تیاریاں تیزی سے شروع کر دی گئی ہیں۔اس سلسلے میں جاری ہدایات کے مطابق بالاپور تحصیل کے تمام بوتھ لیول آفیسران (BLO) نے ووٹروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ذمہ داری اور باہمی تعاون کے ساتھ اس مہم میں حصہ لے کر اسے کامیاب بنائیں۔
الیکشن کمیشن کے سکریٹری پون دیوان کی جانب سے جاری مکتوب میں کہا گیا ہے کہ ووٹر فہرست کی درستگی، شفافیت اور بروقت تازہ کاری کو یقینی بنانے کے لیے یہ خصوصی جامع جائزہ انتہائی اہم ہے۔ لہٰذا تمام متعلقہ افسران اور ملازمین سے توقع کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت میں ضروری کام مکمل کر کے اس مہم کو کامیاب بنائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!