حسین دیشمکھ کو ریاستی سطح کا ’مثالی ٹیچر ایوارڈ‘ سے نوازا گیا

مہابلیشور: تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے اور طلبہ کی ہمہ جہتی ترقی کے لیے مسلسل کوشاں رہنے والے حسین دیشمکھ کو اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ، مہاراشٹر کی جانب سے ریاستی سطح کا مثالی ٹیچر ایوارڈ‘ سے نوازا گیا۔
یہ ایوارڈ ان کی بہترین تدریسی صلاحیتوں، طلبہ کے معیارِ تعلیم کو بلند کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات اور تعلیمی و سماجی میدان میں ان کی فعال خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔ حسین دیشمکھ نے ہمیشہ طلبہ میں نظم و ضبط، اچھے اخلاق اور معیاری تعلیم کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کی ہیں۔ ان کی رہنمائی میں کئی طلبہ نے تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
اس موقع پر تنظیم کے عہدیداران نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ “ایسے اساتذہ ہی معاشرے میں تعلیم کے معیار کو بلند کرتے ہیں اور طلبہ کو صحیح سمت فراہم کرتے ہیں۔”
ایوارڈ وصول کرتے ہوئے حسین دیشمکھ نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والدین طلبہ، ساتھی اساتذہ اور اہلِ خانہ کے تعاون کو دیا اور آئندہ بھی طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے مزید محنت کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
اس اعزاز پر تعلیمی حلقوں کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔




