مہاراشٹر

اکولہ،تعلیمی میدان کے درخشاں ستارے محمد اطہر پرویز کی باوقاررخصتی

اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :ضلع اکولہ کی ممتاز تعلیمی شخصیت اور پنچایت سمیتی تلہارا کے وستا ر ادھیکار ی (تعلیم) محمد اطہر پرویز سر 30 اپریل 2026 کو اپنی 38 سالہ مثالی خدمات کے بعد عمر کی مقررہ حد مکمل ہونے پر اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے۔اس موقع پر تلہار ا پنچایت سمیتی کے بی آر سی دفتر میں ایک باوقار الوداعی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا، جس کی صدارت تلہار ا پنچایت سمیتی کے بی ڈی او بانگر صاحب نے کی۔ تقریب میں اسسٹنٹ بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر شاہد اختر، بی ای او سنیتا تلوکار،پاٹل صاحب، ڈاکٹر کومل بھاسکر (وستا ر ادھیکار ی زراعت) اور رویندر چوتھمل سمیت دیگر معززین کی خصوصی شرکت رہی۔
مہمانانِ کرام نے اپنے تاثرات میں محمد اطہر پرویز کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ، دیانتدار اور اپنے فرائض کے تئیں مکمل وفادار افسر رہے ہیں۔ انہوں نے آخری دن تک اپنی ذمہ داریوں کو خلوص اور محنت کے ساتھ نبھایا، جو دیگر اساتذہ اور افسران کے لیے ایک روشن مثال ہے۔ اس موقع پر انہیں تہنیت پیش کی گئی اور نیک خواہشات کے ساتھ اعزازات بھی پیش کیے گئے۔
تقریب میں موجود سنیتا تلوکار میڈم اور دیگر افسران نے بھی ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر مرکز کے سربراہان، اساتذہ، اردو تنظیموں کے عہدیداران، تعلقہ کے صدر مدرسین ،دفتری عملہ اور بی آر سی کے ملازمین بڑی تعداد میں موجود تھے۔آخر میں محمد اطہر پرویز نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور یوں یہ باوقار تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔ڈاکٹر محمد ذاکر نعمانی نے خصوصی طور پر اس موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنی نیک تمنّاؤں کا اظہارکیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!