مہاراشٹر

انجمن جونیئر کالج، کھامگاؤں کا بارہویں جماعت کا نتیجہ سو فیصد کامیاب

بلڈھانہ: ( ذاکر احمد) : ۲ مئی ۲۰۲۶ کو مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائیر سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا گیا، جس میں انجمن مفیدالاسلام ادارہ، کھامگاؤں کے زیرِ انتظام انجمن جونیئر کالج نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سو فیصد (100%) نتیجہ حاصل کیا۔
سائنس شعبہ میں کل 115 طلبہ نے رجسٹریشن کروایا تھا، جن میں سے 114 طلبہ نے امتحان دیا اور تمام 114 طلبہ کامیاب قرار پائے، اس طرح نتیجہ مکمل طور پر سو فیصد رہا۔ کامیاب طلبہ میں سے 4 نے امتیازی درجہ (ڈسٹنکشن)، 43 نے اول درجہ، 65 نے دوم درجہ جبکہ 2 طلبہ نے سوم درجہ حاصل کیا۔
اسی طرح آرٹس شعبہ میں 47 طلبہ نے امتحان میں شرکت کی اور تمام 47 طلبہ کامیاب ہوئے، یوں اس شعبہ کا نتیجہ بھی سو فیصد رہا۔ ان میں 1 طالب علم نے امتیازی درجہ، 9 نے اول درجہ، 28 نے دوم درجہ اور 9 طلبہ نے سوم درجہ حاصل کیا۔
اس شاندار کامیابی پر انجمن مفیدالاسلام ادارہ کے صدر ڈاکٹر وقارالحق خان، تاج الدین حمدولے اور توفیق احمد نے کالج کے پرنسپل احفاض الحق خان، نائب پرنسپل عمیر محمد خان، سپروائزر شکیل احمد، اساتذہ کرام اور تمام کامیاب طلبہ کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!