اکولہ: مانورہ،رحمانیہ اردو سائنس جونیئر کالج کا نتیجہ سو فیصد؛ آرٹ کا نتیجہ 97 فی صد رہا

اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :حال ہی میں بارہویں بورڈ کے نتائج کا اعلان ہوا جس میں وا شم ضلع کے ما نورہ شہر میں واقع رحمانیہ اردو سائنس جونیئر لالج کا نتیجہ سو فیصد رہا جبکہ آرٹ فیکلٹی کا نتیجہ 97 فیصد رہا.امراؤتی بورڈ کی طرف سے ٢مئ، کو بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان ہوا جس میں رحمانیہ اردو سائنس فیکلٹیز کے طلباء کا نتیجہ سو فیصد رہا جس میں نمایاں نمبرات سے کامیاب طلباء میں انم فائزہ سید جاوید 79 ،محمد مزمل عبدالمنان 79, خدیجہ تحریم انور احمد خان 78, آمنہ فردوس محمد معین 76 فی صد رہیں۔ کامیاب طلباء کے لیےپرنسپل محمد شعیب نے نیک خواہشات کا اظہار کیا رحمانیہ ایجوکیشنل سوسائٹی کے صدر وحید الدین شیخ نے طلباء کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کی طلباء کی کامیابی کے پیچھے تمام ہی اساتذہ کی محنت و کوششوں سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ جس میں انیس انصاری سر، معین خان سر، عرشین شیخ میڈم محمد شعیب سر، ناظم سر، رمیز خان سر، شاہ رخ خان سر، سہیل شیخ سر، شامل ہیں۔




