تعلیم و روزگار

اکولہ ،حاجی محمد جعفر صدیقی اردو آرٹس اینڈ سائنس جونیئر کالج کا 92 فیصد نتیجہ

اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :اکولہ شہر کےکھدان علاقے میں واقع حاجی محمد جعفر صدیقی اردو جونیئر کالج کا سال 2026 کے ہائر سیکنڈری سرٹیفکیٹ (HSC) امتحان کا نتیجہ %91.66 رہا۔ اس امتحان میں کل 59 طلبہ شریک ہوئے تھے جن میں سے 54 طلبہ نے نمایاں کامیابی حاصل کر کے کالج کا نام روشن کیا۔نازمین فردوس عبد الرازق %74.50 (پہلا مقام),فرخندہ مہک الیاس خان%71 (دوسرا مقام),عائشہ فردوس عبد الرئیس: %70 (تیسرا مقام),امِ ایمن یاسین خان70% (چوتھا مقام) اور نیہا انجم غلام صابر%65 نے پانچواں مقام حاصل کر کے ادارے کا نام روشن کیا ۔ تمام کامیاب طلبہ کو ادارے کے سکریٹری محمد شعیب الرحمٰن، سابق ڈپٹی میئر محمد رفیق صدیقی، سابق کارپوریٹر فیاض خان، کارپوریٹر وسیم خان، ڈاکٹر محمّد اعجاز اور اساتذہ توصیف احمد، سلمیٰ بی، فردوس خان، سید محسن،ثاقب احمد اور تمام اساتذہ و پرنسپل نے مبارکباد پیش کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!