تعلیم و روزگار

مہاراشٹر: اساتذہ بھرتی،رجسٹریشن اور سیلف سرٹیفکیشن کی آخری تاریخ میں توسیع

ممبئی: (نامہ نگار) اساتذہ بھرتی 2025 کے تحت امیدواروں کے لیے اہم اطلاع جاری کی گئی ہے۔ پہلے امیدواروں کو سیلف سرٹیفکیشن مکمل کرنے کی آخری تاریخ 29 دسمبر 2025 مقرر تھی، تاہم بڑی تعداد میں امیدواروں کی درخواستوں اور سیلف سرٹیفکیشن نامکمل ہونے کے پیش نظر اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے بانی ساجد نثار احمد نے وزیر تعلیم داداجی بھوسے سے ملاقات کی تھی ،جس پرحکومت نے تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے،نئے فیصلے کے مطابق نئی رجسٹریشن کی آخری تاریخ 6 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے،رجسٹرڈ امیدواروں کو سیلف سرٹیفکیشن (Self Certification) مکمل کرنے کے لیے 8 جنوری 2026 تک کی مہلت دی گئی ہے۔ واضح کیا گیا ہے کہ اس کے بعد کسی بھی صورت میں مزید توسیع نہیں دی جائے گی۔یہ توسیع اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ ( 11138) کی مسلسل جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ سنگھ کے بانی و مہاراشٹر ریاستی جنرل سیکریٹری ساجد نثار احمد نے وزیرِ تعلیم داداجی بھوسے سے بالمشافہ ملاقات کر کے باقاعدہ تحریری یادداشت پیش کی تھی، جس کے بعد حکومت نے امیدواروں کے مفاد میں یہ فیصلہ کیا۔سنگھ نے تمام امیدواروں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر رجسٹریشن اور سیلف سرٹیفکیشن کی کارروائی مکمل کریں،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!