تعلیم و روزگار

امراوتی میں اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ (ثانوی) کی ضلعی مجلسِ عاملہ کا اعلان! عقیل آفتاب کا ضلع صدر منتخب ،50 عہدیداران کو ساجد احمد کے ہاتھوں تقرری نامے کی تقسیم

امراوتی: (پریس ریلیز): ضلع امراوتی کی ثانوی و اعلیٰ ثانوی اسکولوں کے اساتذہ کی تعلیمی ترقی کو یقینی بنانے اور ان کے مختلف مسائل کی یکسوئی کے لیے متحرک تنظیم اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138کی ثانوی ضلعی مجلسِ عاملہ کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر موجود تمام اساتذہ کی جانب سے ضلع صدر کے عہدے پر محمد عقیل آفتاب محمد غیاس، مریم اردو جونیئر کالج، نالصاحب پورہ، امراوتی کا انتخاب کیا گیا۔ نیز 50 عہدیداران کو تنظیم کے بانی ساجد نثار احمد کے ہاتھوں تقرری نامے فراہم کیے گئے۔ پروگرام کی صدارت سابق ناظر تعلیمات میر مہندی علی نے کی۔ مہمانِ خصوصی کے طور پر اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کےبانی ساجد نثار احمد موجود تھے۔ اسی طرح بطور مہمان واشم ضلع پرائمری صدر حسین دیشمکھ، سید اظہر علی، سید مسعود علی، سابق ناظر تعلیمات، محمد غیاس محمد حنیف، سبکدوش اے ڈی ای آے، ناظم قریشی وغیرہ معززین موجود تھے،اس پروگرام میں ضلع کارگزار صدر کے طور پر محمد ضمیر محمد وزیر، سیکولر اردو ہائی اسکول، امراوتی کی تقرری عمل میں آئی۔ اسی طرح نائب صدور کے طور پر عقیل احمد عبدالمجید، اصغر حسین اردو جونیئر کالج آف آرٹس اینڈ سائنس، کھولاپور، محمد مشفق محمد شکیل، اردو سیفی ہائی اسکول و جونیئر کالج، پیراڈائز کالونی اور سید سجاد آغا سید علی حسین، انجمن اردو ہائی اسکول، نندگاؤں پیٹھ کا انتخاب کیا گیا۔میٹنگ میں ضلع سیکریٹری کے طور پر سید ثاقب علی سید صابر علی، صفاو مروہ اردو جونیئر کالج، مغلئی پورہ، پرتاوڑا، ضلع امراوتی کا متفقہ طور پر انتخاب کیا گیا۔ اسی طرح ضلع جوائنٹ سیکریٹری کے طور پر محمد شاکر محمد صادق، اردو سیفی ہائی اسکول و جونیئر کالج، پیراڈائز کالونی، تنویر احمد عبدالسلام، اے پی جے کلام کالج آف سائنس اینڈ ووکیشنل، اچلپور، اضیر خان، مہولی جاگیر کی تقرری کی گئی۔میٹنگ میں تنظیمی رابطہ کار عہدے پر اطہر رومن عبد الکلام، اردو سیفی ہائی اسکول و جونیئر کالج، پیراڈائز کالونی کی تقرری عمل میں آئی۔ ضلع خازن کے طور پر ناوید ثاقب شہاب الدین شیخ، نیازی اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج، اسیر کالونی کا انتخاب کیا گیا۔ شعبۂ نشر و اشاعت کے سربراہ کے طور پر مرزا جہانگیر بیگ، مریم جونیئر کالج، امراوتی اور ایڈوکیٹ قمر راج قاضی فخرالدین کی تقرری عمل میں آئی۔خاتون نمائندہ کے طور پر عشرت جہاں، اسوسی ایشن اردو ہائی اسکول، چاندنی چوک، امراوتی اور ادیبہ آفرین قاضی، خیرالدین اردو سیفی ہائی اسکول و جونیئر کالج، پیراڈائز کالونی، امراوتی کا انتخاب کیا گیا۔ قانونی مشیر کے طور پر میر مہندی علی، سبکدوش ناظر تعلیمات، تعلیمی مشیر کے طور پر محمد غیاس محمد حنیف، سبکدوش ناظر تعلیمات، نیز مشاورتی کمیٹی کے رکن کے طور پر مظہر علی غضنفر علی، سید مقصود علی ناظر تعلیمات، ناظم پٹیل، ہیڈماسٹر،ضلع پریشد کا انتخاب کیا گیا۔اسی طرح ضلع مجلسِ عاملہ رکن کے طور پر جاوید سر بھاتکلی، صہیب نندگاؤں پیٹھ، محمد وسیم الدین، اردو سیفی ہائی اسکول و جونیئر کالج، پیراڈائز کالونی، رضوان قاضی، فرینڈس اردو ہائی اسکول، محمد احسان اللہ خان، رضوان اللہ خان، سونیا گاندھی اسکول، وسیم الدین، سید حبیب الدین، نیازی جونیئر کالج، وسیم اختر عبدالکریم، صفاءومروہ کالج، محمد عرفان، مریم جونیئر کالج، فرحان خان، نجمہ پٹیل ببلی، دریاپور، عبدالشہزاد، سیفی اردو جونیئر کالج، اسد خان، نیازی اردو ہائی اسکول، امراوتی کا انتخاب کیا گیا۔اس موقع پر تمام معززین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138کی جانب سے جاری کام ریاست میں نمایاں حیثیت رکھتا ہے اور تمام اساتذہ کو بڑی تعداد میں تنظیم میں شامل ہونے کی اپیل کی۔ پروگرام میں ضلع بھر سے بڑی تعداد میں اساتذہ شریک ہوئے۔ نظامت سید ثاقب نے انجام دی، تمہیدی کلمات عقیل آفتاب نے پیش کیے اور اظہارِ تشکر محمد شاکر نے ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!