مضامین

اسد اویسی ایم آئی ایم کا رونا۔ آخر کب تک؟

از: جرنلسٹ قاری ضیاء الرحمن فاروقی
(ایڈیٹر ان چیف ہفت روزہ "خبروں کی خبر”)
موبائیل: 9021212189
مسلمانوں کی جو بڑی تنظیمیں اور جماعتیں ہیں وہ کیوں سیاسی میدان میں اعلانیہ کام نہیں کرتی؟ مسلمانوں کو متبادل کیوں نہیں دیتی؟
صرف اویسی ایم آئی ایم کا رونا رونے کے بجائے جو پارٹی ان قلم کاروں تبصرہ نگاروں کی نظر میں واقعی سیکولر ہے وہ اس پر کھل کر کیوں اپیل نہیں کرتے ؟
بڑے ادارے ، تنظیمیں اور جماعتیں کیوں کھل کر اعلان نہیں کرتے کسی پارٹی کے سپورٹ کا؟ کیوں علی الاعلان اپنی سیاسی پارٹی میدان میں نہیں اتارتی؟
بی جے پی کسی کو نہیں چاہیئے
تو اسکا متبادل اگر
ایم آئی ایم AIMIM بھی نہیں۔
کانگریس بھی نہیں
راشٹروادی بھی نہیں
عام آدمی پارٹیAAP بھی نہیں
شیوسینا بھی نہیں
ایس ڈی پی آئی SDPI بھی نہیں
کے سی آرKCR بھی نہیں
ممتا بنرجی بھی نہیں
اسٹالن بھی نہیں
مولانا بدرالدین اجملAIUDF بھی نہی
یہ نہیں، وہ نہیں ۔۔۔
اگر سب ویسے ہی ہیں
تو پھر آخر کونسی پارٹی ؟؟؟؟؟
سب بی ٹیم ہے سب مسلمانوں کے جذبات کے ساتھ کھیل رہے ہیں تو کون ہے جو واقعی مخلص ہے اور علی الاعلان ساتھ دے رہا ہے یا دیگا؟

کیوں پہلے متبادل نہیں دیاجاتا مسلمانوں کو ؟
سیاست دین کا حصہ ہے، تو پھر سیاست میں آنے کے بجائے، عملی طور پر سیاسی پارٹی قیادت کھڑی کرنے کی بجائے صرف یہ غلط، وہ غلط ، یہ بی ٹیم، وہ بی ٹیم، یہ ووٹ کٹوا، وہ ووٹ کٹوا بولنے کیا مطلب؟
ہر پارٹی، جماعت اور تنظیم اپنے مخالف کے خلاف بیان بازی میں لگے ہوےہیں۔
یہ سب کرتے کرتے غیر محسوس طریقہ سے ہر کوئی سیاست کررہاہے ،قوم اور امت کو بانٹنے کی توڑنے کی کمزور کرنے کی سیاست کررہاہے ۔
بیچاری قوم آخر کرے تو کیا کریں۔۔۔۔۔
حکمت اور مصلحت کا لبادہ آخر کب اُتریگا ، اور قوم کب متحد ہوگی پتہ نہیں۔
اب جن لوگوں کو اختلاف ہے ہر ایک پارٹی میں کچھ نہ کچھ خامی ہے تو پھر اُنھیں چاہئے کہ اپنی سیاسی پارٹی بنادیں۔ جو قوم کیلئے مخلص ہو۔ یہ تمام خامیاں جو ان پارٹیوں اور لیڈران میں ہے ان سے پاک صاف پارٹی جو خاص طور سے بی جے پی کی بی ٹیم نہ ہو قائم کرکے عملی مظاہرہ کریں۔ انشاء اللہ امید ہیکہ پوری قوم ایسی فرشتہ صفت جماعت کی تلاش میں ہے وہ اسے قبول کرلیگی۔
اللہ اس قوم کی حالت پر رحم فرمائے ۔ آمین یارب العالمین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!