مہاراشٹر

اکولہ: ​55 سالہ درندے کی 10 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی! ​واقعہ پاتور تعلقہ کےچانّی پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع ایک گاؤں میں پیش آیا

​اکولہ: (ذاکر احمد) :پاتور تعلقہ کے چانّی پولیس اسٹیشن کی حدود میں آنے والے ایک گاؤں اور اس کے گردونواح میں پیر، 5 مئی کی دوپہر اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب یہ انکشاف ہوا کہ ایک 55 سالہ شخص نے دس سال کی معصوم بچی کو اپنی درندگی کا نشانہ بنایا ہے۔
​مزدور والدین روزی روٹی کی تلاش میں کھیتوں میں کام کرنے گئے ہوئے تھے۔ اسکولوں میں چھٹیاں ہونے کی وجہ سے بچی اکثر گھر پر اکیلی رہتی تھی۔ اسی بات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم گزشتہ ایک ہفتے سے بچی کو پیسوں اور دیگر چیزوں کا لالچ دے کر بہلا پھسلا رہا تھا۔ پیر، 5 مئی کو جب والدین حسب معمول کام پر گئے، تو ملزم نے بچی کو اکیلا پا کر گھر میں گھس کر اس کی عصمت دری کی۔
​ملزم نے بچی کو دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے کسی کو بتایا تو وہ اس کا گلا کاٹ کر اسے جان سے مار دے گا۔ چونکہ ملزم پہلے بھی کئی بار بچی کے ساتھ زیادتی کر چکا تھا اور اسے مسلسل جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا تھا، اس لیے بچی نے خوف کے مارے پہلے کسی کو کچھ نہیں بتایا۔ تاہم، پیر کی شام بچی نے ہمت جمع کر کے اپنے والدین کو اس ہولناک واقعے کی جانکاری دی۔ یہ سنتے ہی والدین کے پیروں تلے سے زمین نکل گئی۔ وہ فوری طور پر رشتہ داروں کے ساتھ بچی کو لے کر چانّی پولیس اسٹیشن پہنچے، جہاں دیر رات تک بچی کا بیان درج کرنے کی کارروائی جاری رہی۔
​بچی کی حالت تشویشناک؛ ملزم فرار!
​واقعہ منظر عام پر آتے ہی ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ اس درندگی کی وجہ سے بچی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق، چانّی پولیس کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔
​گاؤں میں خوف و ہراس کا ماحول
​جیسے ہی یہ خبر گاؤں میں پھیلی، مقامی لوگوں بالخصوص چھوٹی بچیوں کے والدین میں شدید غم و غصہ اور خوف پیدا ہو گیا ہے۔ گاؤں والوں نے پولیس انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس درندے کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!