ڈاکٹررضوان خان کو اپنی سماجی، سیاسی اور تعلیمی خدمات پر”پدم رتن سمان” سے نوازا گیا؛ ملک بھر میں الگ الگ شعبوں میں خدمت انجام دے رہے افراد کی گئی ہمت افزائی

بلڈھانہ: (ناظم علی شاہد،آکوٹ ضلع اکولہ) :14/ فروری 2026 بروزسنیچر”کنگز بک آف ورلڈ ریکارڈ” کی جانب سے "ڈاکٹر رضوان زکا اللہ خان” کو اپنی انتھک سماجی سیاسی اور تعلیمی خدمات کو دیکھتے ہوئے انھیں”پدم شری سمان 2026″ سے نوازا گیا۔ ہندوستان بھر سے صرف اٹھارہ افراد کا انتخاب کیا گیا جو الگ الگ ریاستوں سے تعلق رکھتے ہیں اور کسی مخصوص شعبے میں محنت کر رہے ہیں۔
ڈاکٹررضوان خان دھاڑ شہر میں رواں دواں ” نیشنل پبلک اسکول آف اسکالرز اینڈ جونیئر کالج، دھاڑ ضلع بلڈانہ کے صدر ہونے کے ساتھ ساتھ راشٹر وادی کانگریس پارٹی (شرد پوار) کے مہاراشٹر وائس پریزیڈنٹ بھی ہیں۔ العرفان مائناریٹیز ایجوکیشن اینڈ ملٹی پرپز سوسائٹی کے زیر اہتمام ڈاکٹر رضوان خان کی سماجی خدمات یقیناً قابلِ ستائش ہیں۔
انٹرنیشنل یوتھ ہاسٹل کانفرنس ہال میں موجود مہمانِ خصوصی ڈاکٹر آر۔ڈی۔مینا (ویشیش کیندری سچیو) ، ڈاکٹر انوراگ سکسینا ( ادھیکش، جنرلسٹ کاؤنسل آف انڈیا)، اشمت کائو جی (میسیس انڈیا ورلڈ)، ڈاکٹر مہیش گائور ( انٹرنیشنل مینٹل کوچ ٹرینر) اور ڈاکٹر پنکج کھتوانی (ڈائریکٹر آف انڈیا کنگز بک آف ورلڈ ریکارڈ) کی تالیوں کی گونج ڈاکٹر رضوان خان کے لیے ہی نہیں بلکہ پورے مہاراشٹراوربالخصوص بلڈانہ ضلع کے لیے قابلِ فخر ہے۔



