مہاراشٹر

اورنگ آباد: MIT کالج کی بک نمائش پر اعتراض، پولیس کو شکایت پیش؛ سماجی کارکنوں کی جانب سے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، اورنگ آباد کو تحریری شکایت؛ تحقیقات کا مطالبہ

اورنگ آباد: (کاوشِ جمیل نیوز) :شہر کے MIT کالج، بیڑ بائی پاس میں منعقدہ کتابوں کی نمائش کے دوران ایک کتاب کے مندرجات پر اعتراض کرتے ہوئے سماجی کارکنوں اور مقامی شہریوں نے پولیس انتظامیہ کو تحریری شکایت پیش کی ہے۔ شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ مذکورہ کتاب میں ایسا مواد شائع کیا گیا ہے جس سے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق 5 مارچ 2026 کو MIT کالج میں کتابوں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں مختلف موضوعات پر مبنی متعدد کتابیں رکھی گئی تھیں۔ شکایت گزاروں کا کہنا ہے کہ ان میں سے ایک کتاب میں ایسا مواد شامل ہے جو مذہبی اعتبار سے قابلِ اعتراض ہے اور اس سے معاشرے میں تنازعہ پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔
شکایت میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں اس طرح کے متنازع مواد کی نمائش سے معاشرے میں غلط پیغام جا سکتا ہے اور سماجی ہم آہنگی متاثر ہو سکتی ہے، لہٰذا اس معاملے کی سنجیدگی سے جانچ کی جائے اور ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
اس سلسلے میں مدثر انصاری، سید فرقان علی، عمران علی، میر شوکت علی اور عثمان علی نے مشترکہ طور پر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، اورنگ آباد کو درخواست پیش کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات اور مناسب کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ شکایت گزاروں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے بھی مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!