مہاراشٹر

بالاپور: ندی کے پانی میں پیش آئے دردناک حادثے میں نوجوان کسان شاہد آصف دیشمکھ جاں بحق; ونچت بہوجن آگھاڑی کے عہدیداران کی دیشمکھ خاندان سے تعزیتی ملاقات

بالاپور : گرام لوہارا کے رہنے والے حاجی لطیف دیشمکھ (سابق سرپنچ) کے پوتے اور نوجوان کسان شاہد آصف دیشمکھ ندی کے پانی میں چار بیلوں کے ساتھ پیش آئے ایک دردناک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ اس المناک حادثے سے دیشمکھ خاندان سمیت پورے علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی۔
11 اگست کو سوگوار دیشمکھ خاندان سے تعزیت اور دلاسہ دینے کے لیے ونچت بہوجن آگھاڑی کے مرکزی رکن و ضلعی کوآرڈینیٹر، سابق رکن اسمبلی ناتک الدین خطیب کی قیادت میں عہدیداران اور کارکنان نے خاندان سے ملاقات کی اور اس غم کی گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے رہنے کا یقین دلایا۔
اس موقع پر سکریٹری ملند انگلے، ضلع پریشد نائب صدر سنیل پھاٹکر، راجو مورے، دلیپ ڈونگرے، شہزاد خان، یوسف پہلوان، مہادیو ڈونگرے، یوگیش شیلکے، سندیش مورے، تاناجی مورے، سہادیو بھٹکر، ڈاکٹر واصف سمیت ونچت بہوجن آگھاڑی کے متعدد عہدیداران و کارکنان موجود تھے۔
شرکاء نے شاہد آصف دیشمکھ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی اور ان کے دکھ میں شریک ہونے کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!