مہاراشٹر

رحمانیہ اسکول مانورہ میں ’یوم تعلیم‘ کا شاندار انعقاد، طلباء نے پیش کیے رنگارنگ پروگرام

اکولہ:11/نومبر: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) رحمانیہ اردو ہائی اسکول مانورہ ضلع باسم میں ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کی پیدائش پر ١١, نومبر کو یوم تعلیم (Education Day) منایا گیا اس موقع پر ایک پروقار اور رنگارنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب کا مقصد طلباء میں تعلیم کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرنا اور انہیں مستقبل کے لیے تیار کرنا تھا۔​ صدرات رحمانیہ ایجوکیشن سوسائٹی کے صدروحید الدین شیخ نے فرمائی، مہمانِ خصوصی صدر مدرس محمد شعیب سر رہے جبکہ ارم فاطمہ اور الفیہ انم نے نہایت خوبصورت اور مؤثر انداز میں نظامت کے فرائض انجام دیے۔ پروگرام کا آغاز طالب علم محمد سعد کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔​اس موقع پر طلباء نے تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے تقاریر پیش کیں۔ تقریب کا سب سے دلچسپ حصہ وہ تھا جس میں طلباء نے ایک ایک منٹ کی مختصر اداکاری (Skit) کے ذریعے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں تعلیم کے بل بوتے پر کامیابی حاصل کرنے والے افراد کی عکاسی کی۔پیش کردہ کرداروں میں شامل تھے: پائلٹ، ڈاکٹر، وکیل، انجینئر، نرس، نیوز رپورٹر، سائنس دان (سائنٹسٹ)، اور آرٹسٹ۔
​ان اداکاریوں کے ذریعے یہ پیغام دیا گیا کہ تعلیم ہی وہ واحد ذریعہ ہے جو کسی بھی شخص کو زندگی کے ہر میدان میں عروج اور کامیابی کی بلندیوں تک پہنچا سکتا ہے۔
​ صدارتی کلمات میں وحید الدین شیخ نے بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے میدان میں ڈٹے رہیں اور محنت کو اپنا شعار بنائیں۔ انہوں نے تعلیم کو ہر کامیابی کی کنجی قرار دیا۔طلباء کو اس یادگار پروگرام کے لیے شافیہ سید میڈم نے خصوصی طور پر تیار کیا تھا۔ اس میں نکہت انجم میڈم،افسانہ میڈم، مہوش انجم میڈم،سنجیدہ میڈم،شازیہ میڈم نے معاونت کی۔ ​تقریب میں اسکول کے سینئر لیکچرار معین احمد خان ،مزمل خان سر،مختار سر،اور‌دیگر اساتذہ کرام نے شرکت کی اور طلباء کی حوصلہ افزائی کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!