مہاراشٹر

شوہر کو تصویر دکھانے کی دھمکی دیکربلیک میلنگ ؛ شادی شدہ خاتون کی بارہا کی گئی عصمت دری

پربھنی: ریاست میں چاہے کچھ بھی ہو ، خواتین پر مظالم کے واقعات رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں ۔ خواتین کے خلاف مظالم کی تکرار نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ خواتین کہیں بھی محفوظ نہیں ہیں۔ ضلع پربھنی کے گنگا کھیڑ شہر میں ایک 21 سالہ شادی شدہ خاتون کو 35 سالہ شخص نے بار بار جنسی یادتی کا نشانہ بنایا۔ اس واقعے نے علاقے میں ہلچل مچا دی ہے اور پولیس کی تفتیش جاری ہے۔
موصولہ معلومات کے مطابق گنگا کھیڑ سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ ملزم روہت پنڈت نے ناگریشور گلی میں گنگادھر باپو کے بعد باڑے میں ایک 21 سالہ شادی شدہ خاتون کو بار بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ نے شکایت میں الزام لگایا کہ اسے بار بار بلیک میل کیا گیا اور زیادتی کی گئی کیونکہ کچھ سال پہلے جسمانی تعلقات کی تصویر اس کے پاس تھی۔
متاثرہ کی جانب سے دائر شکایت میں کہا گیا ہے کہ 8 مئی 2021 اور 22 جولائی 2021 کی درمیان کئی بار اس کے ساتھ زبردستی جسمانی تعلقات قائم کئے گئے ۔ دریں اثناء ملزم روہت پنڈت کے خلاف دفعہ 376 ، 504 اور 506 کے تحت عصمت دری کا مقدمہ گنگا کھیڑ پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔ پولیس انسپکٹر وسندھرا بورگاونکر واقعہ کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
error: Content is protected !!
%d bloggers like this: