ایس اکیڈمی کی جانب سے JEE/NEET کی تیاری مضبوط بنانے کے لیے “رینک بوسٹر ٹیسٹ سیریز” کا انعقاد

بالاپور: (بذریعہ ذاکراحمد شیخ) :قومی سطح کے داخلہ امتحانات JEE اور NEET کی تیاری کرنے والے طلبہ کی تعلیمی کارکردگی کو مزید مضبوط بنانے کے مقصد سے توصیف سر کی معروف تعلیمی ادارہ Ace Academy کی جانب سے “رینک بوسٹر ٹیسٹ سیریز” کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ادارے کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق یہ ٹیسٹ سیریز طلبہ کو اہم مضامین کا منظم انداز میں اعادہ (ریویژن) کرنے، اپنی تیاری کا جائزہ لینے اور امتحان کی بہتر حکمتِ عملی تیار کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔ اس ٹیسٹ کے ذریعے طلبہ کو اپنی کمزوریوں کو پہچاننے اور انہیں دور کرنے کا موقع ملے گا، جبکہ ہر سوال کا تفصیلی حل اور رہنمائی بھی فراہم کی جائے گی۔
اکیڈمی کے ذمہ داران کے مطابق مسلسل ٹیسٹ اور ان کے تجزیے کے ذریعے طلبہ کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آتی ہے اور انہیں اصل امتحان کے لیے بہتر تیاری کا موقع ملتا ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ“ہماری کوشش ہے کہ طلبہ اپنی غلطیوں سے سیکھیں اور مسلسل اپنی کارکردگی میں بہتری لاتے رہیں۔” اہم بات یہ ہے کہ یہ رینک بوسٹر ٹیسٹ سیریز بالکل مفت رکھی گئی ہے اور بالاپور تحصیل کے تمام طلبہ اس امتحان میں بغیر کسی فیس کے شرکت کر سکتے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد زیادہ سے زیادہ طلبہ کو معیاری رہنمائی اور مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کا موقع فراہم کرنا ہے۔
یہ اکیڈمی مہبوب کمپلیکس، ایس بی آئی روڈ، بالاپور (دوسری منزل) پر واقع ہے جہاں طلبہ کو عملی اور نتیجہ خیز تعلیمی رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔ مزید معلومات کے لیے طلبہ اور سرپرست 9158694059 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔



